اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ‏مسجد نے بچوں کی پڑھائی کیلئے دی زمین، بند کئے لاؤڈ اسپیکر ہر جانب ہو رہی سراہنا

    Mosque Loudspeaker:   ان کا کہنا ہے کہ جب مسجد میں نماز پڑھی جاتی ہے تو یہاں کے تمام لاؤڈ اسپیکر بند ہو جاتے ہیں۔ مسلم معاشرے کی اس کاوش کو ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مسجد کے اندر چلنے والے اسکول کے استاذ اندرنیل ساہ کہتے ہیں کہ اسکول کو مسجد سے تعاون مل رہا ہے۔

    • Share this:
      کولکاتہ۔ مغربی بنگال (West Bengal)  کے جلپائی گوڑی  (Jalpaigudi) میں سماجی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک مسجد ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ویسے مساجد میں نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن جلپائی گوڑی کی ایک مسجد (Mosque) میں بچوں کی تعلیم کے لیے لاؤڈ اسپیکر بند کر دیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی پڑھائی بغیر کسی پریشانی کے جاری رہے۔ اس کام کے لیے مسجد  کی ہر جانب سراہنا کی جا رہی ہے۔

      اس مسجد کے امام نجیم نے اس حوالے سے معلومات دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مسلم معاشرے کی کوشش ہے۔ مسجد میں اسکول کے بچوں کی تعلیم کے لیے جگہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ ان کی پڑھائی میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے لیے لاؤڈ اسپیکر بھی بند کر دیا گیا ہے۔

      ان کا کہنا ہے کہ جب مسجد میں نماز پڑھی جاتی ہے تو یہاں کے تمام لاؤڈ اسپیکر بند ہو جاتے ہیں۔ مسلم معاشرے کی اس کاوش کو ہر طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مسجد کے اندر چلنے والے اسکول کے استاذ اندرنیل ساہ کہتے ہیں کہ اسکول کو مسجد سے تعاون مل رہا ہے۔

      استاذ کا کہنا ہے کہ، 'یہاں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ ہے۔ بچوں کے پاس اسمارٹ فون تک نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے 9ویں سے 12ویں جماعت کے بچوں کے لیے تعلیم کا آغاز کیا ہے۔ ہم نے اسکول کے احاطے سے باہر آف لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بچوں کی پڑھائی بغیر کسی پریشانی کے جاری رہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: