உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسكالرشپ کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، MANUU طلباء یونین صدر کا یو جی سی سے مطالبہ

    طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے ایک وفد نے یو جی سے کے جوائنٹ سیکرٹری جناب سریندر سنگھ سے ملاقات کی اور شمال مشرقی ہندوستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے دی جانے والی ایشان اُدئے اِسکالرشپ میں بے ضابطگیوں کہ مسئلہ اٹھایا۔

    • Share this:
      دہلی: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلباء یونین کے صدر عمر فاروق قادری نے یو جی سے کے افسران سے اسکالرشپس سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کے ایک وفد نے یو جی سے کے جوائنٹ سیکرٹری جناب سریندر سنگھ سے ملاقات کی اور شمال مشرقی ہندوستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے دی جانے والی ایشان اُدئے اِسکالرشپ میں بے ضابطگیوں کہ مسئلہ اٹھایا۔ اس موقع پر MANUU طلباء یونین کے صدر نے یونیورسٹی کے طلباء کو ملنے والی Non-NET اسکالرشپ میں تاخیر کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔

      اشان اُدئے اسکیم کی شروعات 2014-15 سے ہوئی تھی جس میں معاشی طور پر کمزور اور تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی انجام دینے والے طلباء کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ ایشان اُدئے اِسکالرشپ اسکیم کی فہرست اس سال بھی جاری کی گئی لیکن اس سال فہرست میں طلباء کے نام، مذہب اور کالجوں کے متعلق کافی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ ایس آئی او نے یو جی سی اور وزارت تعلیم سے پورے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

      اس موقع پر عمر فاروق نے یو جی سے افسر کو بتایا کہ MANUU میں Non-NET اسکالرشپ ملنے میں اکثر کئی ماہ کی تاخیر ہو جاتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ سے استفسار کرنے پر وہ یو جی سی کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

      عمر فاروق نے کہا، "یو جی سے کے افسران نے ہمیں بتایا کہ اُنہوں نے ان بے ضابطگیوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد اسکالرشپ کی رقم روک دی ہے اور معاملے میں تفتیش کا آغاز کیا ہے۔ اُنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پورے معاملے میں شفافیت کے ساتھ ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ Non-NET اسکالرشپ سے متعلق مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا، یہ کہا گیا۔"
      Published by:Sana Naeem
      First published: