شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے سال 2023 میں پانچ ہزار حافظ قران کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنے کا تیار کیا منصوبہ

ادارے کے ذریعہ اردو ذریعہ تعلیم کے طلبا کو جہاں آئی ٹی آئی تعلیم سے جوڑنے کا منصوبہ ہے وہیں حافظ قران طلبا کو جدید علوم کے ذریعہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم سے بھی مربوط کرنے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

ادارے کے ذریعہ اردو ذریعہ تعلیم کے طلبا کو جہاں آئی ٹی آئی تعلیم سے جوڑنے کا منصوبہ ہے وہیں حافظ قران طلبا کو جدید علوم کے ذریعہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم سے بھی مربوط کرنے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

ادارے کے ذریعہ اردو ذریعہ تعلیم کے طلبا کو جہاں آئی ٹی آئی تعلیم سے جوڑنے کا منصوبہ ہے وہیں حافظ قران طلبا کو جدید علوم کے ذریعہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم سے بھی مربوط کرنے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
مدارس اسلامیہ کے طلبا کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بہت سے تعلیمی اداروں کے ذریعہ کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ان سب میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی کاوش سب میں نمایاں ہے۔ ادارے کے ذریعہ یوں تو ملک کی کئی ریاستوں میں مدارس طلبا کو عصری علوم سے ہم آہنگ کے لئے بیس مراکز قائم ہیں لیکن اب عصری تقاضوں کے پیش نظر ادارے نے اس میں توسیع کرتے ہوئے نہ صرف ملک گیر سطح پر مہم چلانے بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ساٹھ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ادارے کے ذریعہ اردو ذریعہ تعلیم کے طلبا کو جہاں آئی ٹی آئی تعلیم سے جوڑنے کا منصوبہ ہے وہیں حافظ قران طلبا کو جدید علوم کے ذریعہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم سے بھی مربوط کرنے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت سال دوہزار تیئس میں قریب پانچ ہزار حفاظ کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ راجدھانی بھوپال کے ساتھ مدھیہ پردیش کے دیگر شہروں میں بھی ادارے کے ذریعہ مدارس اسلامیہ کے طلبا کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنے کے لئے دینی مدارس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

بھوپال میں وزیر اعلی نکاح یوجنا کے تحت اجتماعی طور پر 172جوڑوں کا ہوا نکاح
شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال آنے کے مقصد اترپردیش،مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں کی طرز پر مدھیہ پردیش میں بھی بڑے مدارس کی نشاندہی کر کے مراکز قائم کرنا ہے تاکہ مدارس کے فارغین کو عصری علوم سے ہم آہنگ کیا جاسکے ۔ مدارس اسلامیہ کے طلبا میں جو صلاحیت ہے وہ دوسرے طلبا میں کم ہوتی ہیں لیکن انہیں مواقع نہیں ملنے کے سبب یہ اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ ہمارے ادارے کے ذریعہ پہلے سے ملک کی مختلف ریاستوں میں بیس مراکز پر مدارس کے طلبا کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنے کا کام جاری ہے اور اب زمانے کے تقاضوں کو ملحوظ رکتھے ہیں اس میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

6G کی طرف ہندوستان بڑھا رہا ہے قدم! وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا انوویشن سینٹر کا افتتاح

Bihar Board Results: بہاربورڈ 1ویں کی تینوں اسٹریم کے نتائج جاری، جانئے کتنے طلبا ہوئے پاس

امسال ملک گیرسطح پر ساٹھ مراکز کے قیام کے ساتھ قریب پانچ ہزار حافظ قران کو عصری علوم سے ہم آہنگ کرنے کا خاکہ تیار کیاگیا ہے۔الحمد اللہ مشن کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ۔چند سال قبل تک مدارس کے لوگ جہاں  عصری علوم کے نام سے کچھ اعتراض کرتے تھے وہیں اب اس کو بڑی ضرورت سمجھتے ہوئے اس کا خندہ پیشانی سے استقبال کیا جارہا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published: