ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

حالات سے لڑ کر اپنے مقصد کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ میرٹھ کی سرینا خان نے پیش کی بہترین مثال

میرٹھ کینٹ کے تیواری کیمپس میں رہنے والی سرینا خان نے سی بی ایس ای بورڈ کے سینئر سیکنڈری میں 97 فیصد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ شہر کے ٹاپر بچوں کی فہرست میں شامل ہوکر اپنا اور اپنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہے ۔

  • Share this:
حالات سے لڑ کر اپنے مقصد کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ میرٹھ کی سرینا خان نے پیش کی بہترین مثال
حالات سے لڑ کر اپنے مقصد کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ میرٹھ کی سرینا خان نے پیش کی بہترین مثال

حالات سازگار نہ ہوں تو لوگوں کے حوصلے پست ہو جاتے ہیں ، لیکن مشکلات کے باوجود جو شخص اپنے مقصد کے لیے ایمانداری سے محنت کرتا ہے تو منزل بھی انہی کو حاصل ہوتی ہے ۔ میرٹھ کی سرینا خان  نے بھی تعلیم کے شعبہ میں ایسی ہی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی جیسی دوسری طالبات کے لیے مثال پیش کی ہے ۔


میرٹھ کینٹ کے تیواری کیمپس میں رہنے والی سرینا خان نے سی بی ایس ای بورڈ کے سینئر سیکنڈری میں 97 فیصد نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ شہر کے ٹاپر بچوں کی فہرست میں شامل ہوکر اپنا اور اپنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہے ۔  فزکس ، کیمسٹری اور بائیولوجی جیسے مضامین میں 100 میں سے 95 نمبرات سے زیادہ حاصل کرکے سرینا نے ثابت کیا ہے کہ مشکل حالات میں بھی حوصلہ ، محنت اور خود پر یقین رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔


سرینا مائیکرو بائیولاجی میں اپنا مستقبل بنانے کیلئے کڑی محنت کر رہی ہیں ، جس کا اثر اس نتیجے کی شکل میں اب نظر آ رہا ہے ۔ سرینا کی یہ کامیابی اسکی اکیلے کی کوششوں کا نتیجہ نہیں ، بلکہ ان کے والدین کی قربانیوں اور ضرورت کے وقت مدد اور رہنمائی کرنے والوں کی کوششوں کا بھی نتیجہ ہے ۔ وقت ضرورت سرینا کی مدد اور رہنمائی کرنے والے سرینا کی اس کامیابی کو سماج کے لئے ایک نظیر کے طور پر پیش کرتے ہوئے ایسے صلاحیت مند اور ضرورتمند طالب علم کی مدد کے لئے سماج سے آگے آنے کی اپیل کرتے ہیں ۔


سرینا نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے سفر کے ایک مرحلے کو تو پار کر لیا ہے ، لیکن سرینا کے لئے ابھی منزلیں اور بھی ہیں ۔ مشکل حالات میں حوصلہ کھو دینے والوں کے لئے سرینا خان ایک ایسی مثال ہیں ، جو اپنی محنت اور جذبہ سے ہر مشکل کو پار کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2020 11:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading