میرٹھ : کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کے سبب ہوم امتحانات کرانے سے بھی قاصر مدارس
کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن اور اسکے بعد کے حالات سے متاثر اسکول کالج اور مدارس کا تعلیمی نظام اس سال بھی مکمّل طور پر پٹری پر نہیں آ سکا ہے ان میں بھی سب سے زیادہ اثر مدارس کے طالب علموں پر پڑا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 01, 2021 04:17 PM IST

کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن اور اسکے بعد کے حالات سے متاثر اسکول کالج اور مدارس کا تعلیمی نظام اس سال بھی مکمّل طور پر پٹری پر نہیں آ سکا ہے ان میں بھی سب سے زیادہ اثر مدارس کے طالب علموں پر پڑا ہے۔
کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن اور اسکے بعد کے حالات سے متاثر اسکول کالج اور مدارس کا تعلیمی نظام اس سال بھی مکمّل طور پر پٹری پر نہیں آ سکا ہے ان میں بھی سب سے زیادہ اثر مدارس کے طالب علموں پر پڑا ہے۔ آن لائن تعلیمی نظام سے محروم مدارس کے نوی جماعت تک کے طالب علموں کے لئے ہوم ایگزامنیشن کرانے سے بھی قاصر مدرسہ منتظمین اب نئے تعلیمی سال کی شروعات سے قبل کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے سے پریشان ہیں۔
سی بی ایس ای آی سی ایس ای اور یو پی بورڈ سے منسلک اسکول اور کالجوں میں آن لائن تعلیمی سسٹم کے ذریعہ سالانہ امتحانات کو اس سال مکمّل کرایا گیا ہے سرکاری اسکولوں میں بھی بچوں کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا گیا لیکن مدرسہ تعلیمی نظام میں وسائل کی کمی کے سبب مدرسہ منتظمین ہوم امتحانات بھی کرانے سے قاصر ہیں اور بغیر امتحان کے بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کے نقصانات سے پریشان بھی ہیں۔
کورونا انفیکشن کے دوبارہ بڑھ رہے خطرے کے سبب اسکول اور مدارس میں ابھی باضابطہ طور پر آف لائن تعلیم کی شروعات ہوتی نظر نہیں آی رہی اس وجہ سے نا چاہتے ہوئے بھی مدرسہ منتظمین اب بچوں کو پروموٹ کرنے کی مجبوری ظاہر کر رہے ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کورونا کے معاملوں میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہاہے۔ اعداد و شمار کی بات کریں تو ملک میں کورونا کے ترپن ہزارچار سو اسی نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے تین سو چون لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔ وہیں اسی عرصے میں اکتالیس ہزار دو سو اسی افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے پانچ لاکھ باون ہزار چار سو اڑسٹھ ایکٹو معاملے ہیں۔ ملک میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ باسٹھ ہزارچار سو اڑسٹھ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ادھر کورونا کےخلاف ٹکہ کاری مہم کے دوران چھ کروڑتیس لاکھ چون ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔