میرٹھ : امتحان کرانا یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے لیے بڑا چیلنج
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحان کے لیے فارم داخل کرنے کی شروعات 11 جنوری سے ہو چکی ہے اور 31 جنوری تک رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 19, 2021 12:14 PM IST

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحان کے لیے فارم داخل کرنے کی شروعات 11 جنوری سے ہو چکی ہے اور 31 جنوری تک رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحان کے لیے فارم داخل کرنے کی شروعات 11 جنوری سے ہو چکی ہے اور 31 جنوری تک رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم مدرسہ منتظمین کے علاوہ بورڈ کے زمہ داران کا بھی ماننا ہے کہ اس مرتبہ امتحانات تیاریاں نہ صرف مدرسہ بورڈ انتظامیہ بلکہ مدرسہ منتظمین اور طالب علموں کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بورڈ سے ملحق مدارس میں امتحان فارم کے رجسٹریشن کا سلسلہ تو شروع ہو چکا ہے لیکن اب تک فارم داخل کرنے والے طالب علموں کی تعداد پچھلے سال کے مقابل اس سال کافی ہے امتحانات کی تیاری کروانے والے مدرسین اور منتظمین کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلباء اس سال امتحانات میں شامل ہونے کے لیے ذہنی اور تعلیمی اعتبار سے مکمّل طور پر تیار نہیں ہیں ایسے میں سالانہ امتحانات کا عمل محض رسم ادائیگی کے دائرے تک محدود ہوکر رہ جائے گا۔
وہیں مدرسہ بورڈ کے زمہ داران کا بھی ماننا ہے کہ اس سال امتحانات کو مکمّل کرنا بورڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے امتحانات کے انتظامات کو لیکن ابھی یہ ہی طے نہیں ہے کہ امتحان آن لائن ہونگے یا آف لائن اور نہ ہی امتحان مراکز کو لیکر اب تک کوئی فیصلہ کیا جا سکا ہے۔
جانکاری مانتے ہیں کہ باضابطہ طور پر نصاب کی مکمّل تیاری کے بغیر طالب علموں پر امتحانات کا بوجھ آئندہ سال کے تعلیمی نظام کو بھی متاثر کریگا جسکے نتائج طالب علموں کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔