ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

بھیونڈی میں اردو گھر تعمیر کیا جائے، اقلیتی وزیر نواب ملک سے رکن اسمبلی رئیس شیخ کا مطالبہ 

حکومت ان اضلاع میں اردو کے فروغ کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔ مکتوب دیتے ہوئے رئیس شیخ نے کہا کہ ضلع تھانے کے اندر ، بھیونڈی ، کلیان ، ڈومبیولی اور شاہ پور میں مسلم سماج کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

  • Share this:
بھیونڈی میں اردو گھر تعمیر کیا جائے، اقلیتی وزیر نواب ملک سے رکن اسمبلی رئیس شیخ کا مطالبہ 
حکومت ان اضلاع میں اردو کے فروغ کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔ مکتوب دیتے ہوئے رئیس شیخ نے کہا کہ ضلع تھانے کے اندر ، بھیونڈی ، کلیان ، ڈومبیولی اور شاہ پور میں مسلم سماج کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

مہاراشٹر کے ناندیڑ ،شولا پور ، اورنگ آباد ، ممبئی اور مالیگاؤں میں اردو گھروں کی تعمیر کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ لیکن اب یہ مطالبہ شروع ہوگیا ہے کہ بھیونڈی جیسے اقلیتی اکثریتی شہر ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے اردو گھر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے بھیونڈی کے لوگوں میں ناراضگی ہے جس کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے اقلیتی وزیر نواب ملک سے ملاقات کی اور انہیں ایک خط دیا جس میں اردو گھر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اردو زبان کے فروغ کے لئے مہاراشٹر حکومت نے ناندیڑ ، شولا پور ، اورنگ آباد ، ممبئی اور مالیگاؤں جیسے شہروں میں اردو گھر تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔


حکومت ان اضلاع میں اردو کے فروغ کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔ مکتوب دیتے ہوئے رئیس شیخ نے کہا کہ ضلع تھانے کے اندر ، بھیونڈی ، کلیان ، ڈومبیولی اور شاہ پور میں مسلم سماج کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ اقلیتی شہر بھیونڈی میں 56 فیصد مسلم آبادی ہے۔بھیونڈی میں میونسپل کارپوریشن کے تحت اردو میڈیم کے 70 پرائمری اسکول ہیں اور بھیونڈی میں 7 جونیئر کالجز ہیں جن میں نجی اداروں کے ذریعہ 30 کے قریب اردو سیکنڈری اسکول شامل ہیں۔


اردو زبان میں اعلی تعلیم کے لئے ہزاروں طلباء یشونت راؤ چوان اوپن یونیورسٹی (ناسک) اور مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی (حیدرآباد) جاتے ہیں۔ ہر سال بھیونڈی میں 20-30 ہزار طلباء اردو زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ لہذا بھیونڈی میں اردو گھر تعمیر سے تمام طلبہ کو فائدہ ہوگا۔رئیس شیخ نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس فنڈ کی کمی ہے تو اراکین پارلیمنٹ فنڈ سے 50 لاکھ کی امداد دے سکتے ہیں۔ اقلیتی وزیر نواب ملک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد از جلد اس مطالبے پر مثبت فیصلہ کریں گے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 29, 2021 09:39 AM IST