உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اردو اساتذہ کی تقرری کے مطالبے کو لیکر زم ضیا کے اراکین نے گورنر کو پیش کیا میمورنڈم

    بزم ضیا کے اراکین نے بھوپال راج بھوج پہنچ کر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل کو میمورنڈم پیش کرکے ان سے اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

    بزم ضیا کے اراکین نے بھوپال راج بھوج پہنچ کر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل کو میمورنڈم پیش کرکے ان سے اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

    بزم ضیا کے اراکین نے بھوپال راج بھوج پہنچ کر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل کو میمورنڈم پیش کرکے ان سے اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش حکومت نے آئندہ ایک سال میں مدھیہ پردیش محکمہ تعلیم کے ذریعہ سوا لاکھ اساتذہ کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ اب تک الگ الگ مرحلوں میں بتیس ہزار اساتذہ کی تقرری کا سرکولر بھی جاری کیا جا چکا ہے ۔ ان سرکولر میں اردو اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا ذکر تو کیا گیا ہے لیکن حکومت کے ذریعہ محض اٹھہتر اساتذہ کی تقرری کے لئے ہی سرکولر جاری کیاگیا ہے۔ بزم ضیا کے اراکین نے بھوپال راج بھوج پہنچ کر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل کو میمورنڈم پیش کرکے ان سے اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔
    مدھیہ پردیش کے ممتاز ادیب ڈاکٹر علی عباس امید کہتے ہیں کہ آج ہم لوگوں نے گورنرہاؤس میں میمورنڈم پیش کیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔بتیس ہزار اساتذہ کی تقرری کا سرکولر ابتک محکمہ تعلیم کے ذریعہ جاری کیاگیا ہے لیکن اردو اساتذہ کے لئے صرف اٹھہتر اسامیاں ہی ہیں جو ناکافی ہیں ۔
    وہیں مد ھیہ پردیش بزم ضیا کے صدر فرمان ضیائی کہتے ہیں کہ مدھیہ پردیش کے اسکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر اردو اساتذہ کی تقرری کے لئے بزم ضیا کے ذریعہ اس سے قبل بھی گورنر صاحب کو میمورنڈم پیش کر کے توجہ مبذول کرائی گئی تھی ۔ مدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی کمی کے سبب اردو طلبا کی ایک بڑی تعداد اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کےحق سے محروم ہے ۔جبکہ نئی تعلیم پالیسی میں حکومت نے آرٹس کے طلبا کے ساتھ اب سائنس اور کامرس کے طلبا کے لئے بھی اردو تعلیم حاصل کرنے کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔ایسے میں حکومت اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کریگی تبھی اس کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔ہمیں امید ہے کہ گورنر منگو بھائی پٹیل صاحب جو اردو سے محبت کرتے ہیں اردو اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا فرمان جاری کرکے اردو کو اس کا حق دلوائیں گے۔

    مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اعلی تعلیم ڈاکٹر موہن یادو کہتے ہیں کہ نئی تعلیمی پالیسی میں حکومت نے بڑی تبدیلی کرکے اردو طلبا کو بڑی خوشخبری دی ہے ۔ اب کامرس اور سائنس کے طلبا بھی اردو میں تعلیم حاصل کر سکیں گے اور اس بار تو مدھیہ پردیش کے یوجی اور پی جی کلاس میں ریکارڈ طلبا کا داخلہ ہوا ہے ۔ حکومت نے بھی ابھی کچھ اساتذہ کی تقرری کا احکام جاری کیا ہے آگے بھی جیسی ضرورت ہوگی اساتذہ کی تقرری ہوتی رہے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: