اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اردو یونیورسٹی اور جامعة النیل الابیض، سوڈان میں یادداشت مفاہمت

    ادداشت کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

    ادداشت کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

    اس موقع پر پروفیسر الشاذلی عیسیٰ حمد، وائس چانسلر، جامعة النیل اور پروفیسر شگفتہ شاہین او ایس ڈی I، مانو بھی موجود تھیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود اور پروفیسر الشاذلی عیسیٰ حمد نے اپنے مختصر خطاب میں یادداشت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر، مانو کا شکریہ ادا کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Andhra Pradesh
    • Share this:
      حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج جامعة النیل الابیض (وائٹ نائل یونیورسٹی)، کوستی، سوڈان کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ یادداشت کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ 1999 میں قائم کردہ جامعة النیل، سوڈان کی وزارت اعلیٰ تعلیم و سائنسی ریسرچ سے مسلمہ حیثیت رکھتی ہے۔
      مانو کی جانب سے پروفیسر صدیقی محمد محمود، او ایس ڈی II و رجسٹرار انچارج نے یادداشت پر دستخط کیے جبکہ پروفیسر السمانی عبدالمطلب احمد ، صدر نشین بورڈ آف ٹرسٹیز نے جامعة النیل کی جانب سے دستخط کیے۔

      اس موقع پر پروفیسر الشاذلی عیسیٰ حمد، وائس چانسلر، جامعة النیل اور پروفیسر شگفتہ شاہین او ایس ڈی I، مانو بھی موجود تھیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود اور پروفیسر الشاذلی عیسیٰ حمد نے اپنے مختصر خطاب میں یادداشت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر، مانو کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ و صدر شعبہ عربی نے خیر مقدم کیا۔ یادداشت مفاہمت 5 سال کے لیے کی گئی ہے۔

       

      صحت و تعلیم کے پس منظر میں کھیلوں کی اہمیت 

      بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کو جھٹکا، معاوضے کی مانگ والی درخواست خارج، مرکزی حکومت ست بول

      دونوں جامعات نے تدریس و تحقیق کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں طلبہ اور اساتذہ کے تبادلہ سے اتفاق کیا ہے۔ آن لائن پروگرامس، باہمی تحقیقی پراجیکٹس، کانفرنس اور مشترکہ کورسز وغیرہ یادداشت مفاہمت کا حصہ ہیں۔ پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین سماجی علوم، پروفیسر بدیع الدین احمد، ڈین اسکول آف مینجمنٹ اینڈ کامرس؛ پروفیسر محمد فریاد، ڈین اسکول آف ایم سی جے، پروفیسر شکیل احمد، اسکول آف سائنسز کے علاوہ ڈین بہبودیِ طلبہ کی ٹیم پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین اور ڈاکٹر جمیل احمد، محترمہ عصمت فاطمہ، اسسٹنٹ ڈینس اور دبئی میں جامعة النیل الابیض کے نمائندہ جناب حق محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

      عابد عبدالواسع
      پبلک ریلیشنز آفیسر
      Published by:Sana Naeem
      First published: