Meta Layoffs: میٹا میں پھر چھنٹنی ، 10 ہزار ملازمین کو نکالے گی کمپنی

Meta Layoffs: میٹا میں پھر چھنٹنی ، 10 ہزار ملازمین کو نکالے گی کمپنی

Meta Layoffs: میٹا میں پھر چھنٹنی ، 10 ہزار ملازمین کو نکالے گی کمپنی

Meta Layoffs: فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا اپنے الگ الگ پلیٹ فارم سے 10 ہزار مزید ملازمین کی چھنٹنی کرے گی ۔ اس کا دعوی کچھ میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے میٹا نے نومبر 2022 میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی چھنٹنی کی تھی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    Meta Layoffs: کساد بازاری کی آہٹ سے الگ الگ شعبے متاثر ہورہے ہیں ۔ پچھلے کچھ وقت میں دنیا کی کئی چھوٹی اور بڑی کمپنیوں نے ملازمین چھنٹنی کی ہے ۔ وہیں فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا اپنے الگ الگ پلیٹ فارم سے 10 ہزار مزید ملازمین کی چھنٹنی کرے گی ۔ اس کا دعوی کچھ میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے میٹا نے نومبر 2022 میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی چھنٹنی کی تھی ۔

    اس چھنٹنی کے بعد میٹا کے ملازمین کی تعداد 2021 کے وسط کے برابر ہوجائے گی۔ کورونا دور کے دوران کمپنی نے 2020 سے زبردست ہائرنگ کی تھی ۔ پروفیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان کے ذریعہ اس چھنٹنی کی جانکاری سامنے آئی ہے ۔ اس چھنٹنی سے ایڈ سیلس ٹیم، مارکیٹنگ اور پارٹنرشپ ٹیم کے ملازمین متاثر ہوں گے۔

    اس سے پہلے مارچ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے ٹیکنالوجی گروپ میں اپریل کے آخر میں مزید لوگوں کو نکالے گی ۔ اس کے بعد مئی کے آخر میں بزنس گروپ میں سے لوگوں کو نکال دیا جائے گا ۔

    یہ بھی پڑھئے: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر سیاسی گھمسان، اپوزیشن پر حملہ آور ہوئی بی جے پی


    یہ بھی پڑھئے: اگر ایسا ہوا تو پھر گرفتار ہو سکتی ہے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین! یہ ہے وجہ




    میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ یہ مشکل رہے گا، لیکن کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔ اس کا مطلب ہماری کامیابی کا حصہ رہے باصلاحیت اور پرجوش ساتھیوں کو الوداع کہنا ہوگا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: