اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر چھنٹنی کرے گا میٹا، اس مرتبہ 10 ہزار ملازمین کی جائے گی نوکری

    دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر چھنٹنی کرے گا میٹا، اس مرتبہ 10 ہزار ملازمین کی جائے گی نوکری

    دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر چھنٹنی کرے گا میٹا، اس مرتبہ 10 ہزار ملازمین کی جائے گی نوکری

    زکربرگ نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا،’ہم اپنی ٹیم میں تقریباً 10,000 ملازمین کو کم کرنے اور تقریباً 5,000 اضافی کھلی پوزیشنوں کو بند کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی پیرینٹ کمپنی میٹا میں دوسری مرتبہ بڑے پیمانے پر چھنٹنی کی تیاری کرلی ہے۔ اس بار کمپنی 10 ہزار اہلکاروں کو نکالنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ کمپنی نے خود اس کا اعلان کیا ہے ۔میٹا نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ٹیم میں سے لگ بھگ 10000 ملازمین میں کٹوتی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی تقریباً 5000 اضافی اوپن بھرتیوں کو بھی بند کیے جانے کی امید ہے۔ بتادیں کہ کمپنی نے چار مہینے پہلے ہی قریب 11 ہزار ملازمین کو گھر کا راستہ دکھایا ہے۔

      سی ای او نے چھنٹنی کی جانب کیا اشارہ

      میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کمپنی میں بڑی برطرفی کا اشارہ دیا ہے۔ زکربرگ نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا،’ہم اپنی ٹیم میں تقریباً 10,000 ملازمین کو کم کرنے اور تقریباً 5,000 اضافی کھلی پوزیشنوں کو بند کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔‘ درحقیقت، جیسا کہ میٹا ایک مستقبل کی میٹاورس تیار کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، کمپنی کو افراط زر اور بڑھتی ہوئی شرح سود کا سامنا ہے۔ نیز ، کمپنی وبائی امراض کے بعد کی کساد بازاری سے بھی لڑ رہی ہے۔

      پہلےہوئی تھی 11 ہزار لوگوں کی چھنٹنی

      فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اس سے قبل بھی گزشتہ سال نومبر میں تقریباً 11 ہزار افراد کو نوکریوں سے فارغ کیا تھا۔ یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی برطرفی تھی۔ بتادیں کہ ستمبر کے آخر میں کمپنی نے کہا تھا کہ میٹا میں کل 87 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جامعہ ملیہ اسلامیہ کابڑافیصلہ، انڈرگریجویٹ وپوسٹ گریجویٹ کورسزمیں داخلےکیلئے CUET پریہ...!

      یہ بھی پڑھیں:

      اب تک گئی دو لاکھ سے زیادہ نوکریاں

      بتادیں کہ ایک بگڑتی معیشت نے کارپوریٹ امریکہ میں بڑے پیمانے پر نوکری میں کٹوتی کی ہے۔ اس میں گولڈ مین سیکس اور مارگن اسٹینلی جیسے وال اسٹریٹ بینکوں سے لے کر ایمزون اور مائیکروسافٹ جیسی بڑی ٹیک فرم بھی شامل ہے۔ چھنٹنی ٹریکنگ سائٹ کے مطابق، ٹیک جگت نے 2022 کی شروعات سے اب تک قریب 280000 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 40 فیصد اس سال کی گئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: