ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

MP Board 10th Result 2021: 10 ویں کے تقریباً 11 لاکھ طلبہ وطالبات کا انتظار آج ہوگا ختم

MP Board 10th Result 2021: ایم پی بورڈ آج شام 4 بجے 10 ویں کے نتائج جاری کرے گا۔ 10 ویں کلاس کے امتحان میں کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔

  • Share this:
MP Board 10th Result 2021: 10 ویں کے تقریباً 11 لاکھ طلبہ وطالبات کا انتظار آج ہوگا ختم
مدھیہ پردیش بورڈ: 10 ویں کے تقریباً 11 لاکھ طلبہ وطالبات کا انتظار آج ہوگا ختم

بھوپال: ثانوی تعلیمی بورڈ آج شام 4 بجے کلاس 10 ویں کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ پوری ریاست کے تقریباً 11 لاکھ طلبا وطالبات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ کلاس 10 ویں کے نتائج اس بار بیسٹ آف فائیو فارمولے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔


اس فارمولے پر تیار کیا گیا ہے رزلٹ


10 ویں کلاس کے امتحان میں اس بار بیسٹ آف فائیو فارمولے کے تحت رزلٹ کا اعلان کیا جارہا ہے۔ پانچ موضوعات کو بنیاد بناکر طلبا وطالبات کو پاس کیا گیا ہے۔ بیسٹ آف فائیو سسٹم مدھیہ پردیش میں سال 2018 سے نافذ کیا گیا ہے۔


اس بار نہیں ہوگا کوئی بھی فیل

مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کے سبب 10 ویں کے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ امتحان منسوخ ہونے کے ساتھ ہی اندرونی تشخیص internal assessment کی بنیاد پر رزلٹ تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ اس بار کلاس 10 ویں کے امتحان میں پہلی بار نہ تو کوئی طالب علم فیل ہوگا اور نہ ہی کسی طلبا وطالبات کو سپلیمنٹری دی جائے گی۔

شام 4 بجے ہوگا نتائج کا اعلان

14 جولائی 2021 کو شام 4 بجے 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ نتائج جاری ہونے کے بعد نیوز 18 کی ویب سائٹ پر بھی نتائج دیکھ سکیں گے۔ کلاس بارہویں کے نتائج کا اعلان جولائی کے آخری ہفتے تک کئے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 10:13 AM IST