MP Board Result: پانچویں، آٹھویں میں ایک یا دو مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کی دوبارہ چیک ہوں گی کاپیاں، 5 جون کو جاری ہوگا نیا رزلٹ

پانچویں، آٹھویں میں ایک یا دو مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کی دوبارہ چیک ہوں گی کاپیاں، 5 جون کو جاری ہوگا نیا رزلٹ

پانچویں، آٹھویں میں ایک یا دو مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کی دوبارہ چیک ہوں گی کاپیاں، 5 جون کو جاری ہوگا نیا رزلٹ

MP Board 5th-8th Exam Result: مدھیہ پردیش کے ریاستی تعلیمی مرکز نے آٹھویں اور پانچویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں گڑبڑی کی بات قبول کرلی ہے۔ ساتھ ہی نوٹیفکیشن جاری کرکے کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے بعد نظرثانی شدہ رزلٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh, India
  • Share this:
    MP Board 5th-8th Exam Result: مدھیہ پردیش کے تقریباً 265 اسکولوں کے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں کا نتیجہ صفر آیا ہے۔ جس کے بعد ریاست کے تعلیمی مرکز میں نتائج سے متعلق بے ضابطگیوں کی کافی شکایات موصول ہوئیں۔ جس کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن نے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ اب ریاستی محکمہ تعلیم نے پانچویں اور آٹھویں کے نتائج میں گڑبڑی کے معاملے کو قبول کرلیا ہے۔ ساتھ ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی طرز پر منعقد ہونے والے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ایک یا دو مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کی کاپیوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسٹیٹ ایجوکیشن سنٹر نے کاپیوں کی جانچ کے حوالے سے تفصیلی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

    دہلی میں سرکاری اسکول کے نائب پرنسپل پر جنسی ہراسانی کا الزام، دہلی خواتین کمیشن تک پہنچا معاملہ، اب ہوگی کارروائی

    Meta Layoffs: میٹا میں پھر چھنٹنی ، 10 ہزار ملازمین کو نکالے گی کمپنی

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امتحانی پورٹل پر مرکز کے انچارج اور بی آر سی کو لازمی دوبارہ تشخیص/نمبروں کی دوبارہ گنتی یا دوبارہ داخلے کے لیے نشان زدہ طلباء کی کلاس اور مضمون وار فہرست دستیاب کر دی گئی ہے۔ کاپیوں کو نکلوانے کے بعد مارکس کی لازمی تشخیص/دوبارہ گنتی یا دوبارہ داخلے کا کام 26 مئی سے 30 مئی کے درمیان مکمل کرنا ہوگا۔

    5 جون کو جاری کیا جائے گا نظرثانی شدہ رزلٹ

    پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء جو ایک یا دو مضامین میں فیل ہوئے ہیں ان کے نظرثانی شدہ رزلٹ 5 جون کو اسٹیٹ ایجوکیشن سنٹر جاری کرے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سارے عمل میں پہلے حاصل کردہ نمبر کم نہیں ہوں گے۔ 5 جون کو نظرثانی شدہ رزلٹ کے اجراء کے بعد بھی اگر کسی بچے کو لگتا ہے کہ اس کی کاپیاں درست طریقے سے چیک نہیں کی گئی ہیں تو وہ اپنی کاپی کا جائزہ لے سکے گا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: