உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP Board 2022: دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا آج ایک ساتھ ہوگا اعلان: یہاں اور ایسے چیک کریں رزلٹ

    Youtube Video

    دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان آج دن میں ایک بجے کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کرینگے۔

    • Share this:
      MP Board MPBSE 10th, 12th Result 2022: مادھیمک شکشا منڈل مدھیہ پردیش کے ذریعہ آج دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کااعلان کیا جائے گا۔ دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان آج دن میں ایک بجے کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کرینگے۔مادھیمک شکشا منڈل کے ذریعہ بورڈ امتحان کے نتائج کو لیکر تیاریاں پوری کر لی گئیں ہیں۔ بورڈ کے ذریعہ نتائج کو لیکر تیاریاں ضرور مکمل کی گئی ہیں لیکن سابقہ سال کی طرح امسال بھی بورڈ کے ٹاپر طلبا کو بھوپال نہیں بلایا جائے گا۔دوہزار بیس اور اکیس کے نتائج کے وقت بھی کورونا قہر کے سبب ٹاپر طلبا کو بھوپال نہیں بلایا جاسکا تھا۔ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان میں ریاست بھر سے اٹھارہ لاکھ سے زیادہ طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے۔

      اس کے علاوہ امیدوار اس لنک http://mpbse.nic.in/results.html پر براہ راست کلک کرکے اپنا نتیجہ (MP بورڈ MPBSE 10th, 12th Result 2022) بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ایم پی بورڈ کے 12ویں کلاس کے امتحانات میں تقریباً 7.69 لاکھ امیدوار شریک ہوئے تھے۔ سال 2021 میں، مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے بتایا کہ تقریباً 3.5 لاکھ طلباء نے MPBSE کلاس 10 ویں میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی تھی۔ 3 لاکھ سے زائد طلباء نے سیکنڈ ڈویژن اور 1.59 لاکھ طلباء نے تھرڈ ڈویژن حاصل کیا۔

      طلباء MP Board 10th, 12th Result 2022 کو  ا MPBSE app, MP Mobile او Fast Result app کے ذریعے بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد طلبہ کو ایپ کھول کر اپنا موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد انہیں اپنا رول نمبر/کوڈ درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد نتیجہ اسکرین پر نظر آجائے گا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: