உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم پی مادھیمک شکشا منڈل نے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے نتائج کا کیا اعلان، فیل ہوئے طلبا کیلئے راحت بھری خبر، ملے گا ایک اور موقع

    Youtube Video

    MP Board Result 2022 Out: بارہویں بورڈ کے طلبا کا سپلیمنٹری امتحان بیس جون سے جبکہ دسویں بورڈ کے طلبا کے لئے سپلیمنٹری امتحان (MP Board Supplementary Exam 2022) کا انعقاد اکیس جون سے شروع ہوگا۔ حکومت کے ذریعہ طلبا کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش جاری ہے ۔

    • Share this:
    MP Board Result 2022 Out: مدھیہ پردیش مادھیمک شکشا منڈل کے ذریعہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔ پہلی بار دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا گیا ہے ۔مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ دسویں بورڈ کے امتحان کا نتیجہ انسٹھ اعشاریہ چوون فیصد جبکہ بارہویں بورڈ کا نتیجہ باہتر اعشاریہ باہتر فیصد رہا ہے۔ سابقہ سال کی طرح امسال بھی بورڈ کے نتیجہ میں لڑکیوں نے بازی ماری ۔بارہویں بورڈ کے ٹاپ ٹن میں کوئی مسلم طالب علم مقام حاصل نہیں کر سکا جبکہ دسویں بورڈ کے ٹاپ ٹین کے نتیجہ میں نین پور منڈلا کی مہر قریشی نے پانچ سو میں سے چار سو تیرانوے نمبر حاصل کرکے چوتھا مقام حاصل کیا جبکہ سنگرولی کے امان محمد نے پانچ سو میں سے چار سو بانوے نمبر حاصل کرکے پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔
    دسویں بورڈ میں چھترپوری کی نینسی دوبے نے پانچ سو میں سے چار سو چھیانوے نمبر حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ بارہویں بورڈ کے امتحان میں ساگر کی ایشتا دوبے نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ مدھیہ پردیش مادھیمک شکشا منڈل کے ذریعہ بورڈ کے نتائج کا اعلا ن تو کیا گیا لیکن سابقہ سال کی طرح امسال بھی بورڈ کے ٹاپر طلبا کو بھوپال نہیں بلایا گیا۔ دسویں بورڈ بارہویں بورڈ کےامتحان میں پوری ریاست سے اٹھارہ لاکھ تین سو پچاسی طلبا نے امتحان میں شرکت کی تھی ۔
    مدھیہ پردیش کےوزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار نے نتیجہ کا اعلان کرنے کے بعد دسویں بورڈ بارہویں بورڈ کے امتحان میں میرٹ میں آنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال نتائج کے فیصد میں کچھ کمی ضرور درج کی گئی ہے لیکن اس بار کا نتیجہ سابقہ سال کی طرح انٹرنل اسسمنٹ بنیاد پر نہیں جاری کیا گیا ہے ۔



    کورونا وائرس وبا کے بیچ طلبا نے بہت محنت کی اور بہترین نتائج پیش کئے ہیں جو طلبا فیل ہوئے ہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں رک جانا نہیں حکومت کی خصوصی اسکیم کے تحت سپلیمنٹری امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ بارہویں بورڈ کے طلبا کا سپلیمنٹری امتحان بیس جون سے جبکہ دسویں بورڈ کے طلبا کے لئے سپلیمنٹری امتحان   (MP Board Supplementary Exam 2022) کا انعقاد اکیس جون سے شروع ہوگا۔ حکومت کے ذریعہ طلبا کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش جاری ہے ۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: