ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش میں 26 جولائی سے اسکول کھولنے کا احکام جاری لیکن ہوں گی یہ شرائط

مدھیہ پردیش میں چھبیس جولائی سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھولنے school reopening کا احکام محکمہ تعلیم نے جاری کردیا ہے ۔

  • Share this:

مدھیہ پردیش میں چھبیس جولائی سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھولنے school reopening کا احکام محکمہ تعلیم نے جاری کردیا ہے ۔ اسی کے ساتھ محکمہ تعلیم نےاسکول کھولنے سے قبل سبھی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو کورونا ویکسین لگانا بھی لازمی کیاگیا ہے۔ والدین کی رضا مندی کے بعد ہی طلبا اسکول جاسکیں گے ۔ چھبیس جولائی سے اسکول ضرور کھولے جائیں گے لیکن گیارہویں اور بارہویں کے طلبا کی کلاسیں ہفتے میں دو دن ہی لگائی جا سکیں گی۔


محکمہ تعلیم نے بارہویں کلاس کے لئے پیر اور جمعرات کا دن مقرر کیاہے جبکہ گیارہویں کلاس طلبا کے منگل اور جمعہ کا دن کلاس کے لئے مقرر کیاگیا ہے۔ اسکول بیک وقت میں پچاس فیصد طلبا کو ہی اسکو ل بلا سکیں گے ۔اسی طرح محکمہ تعلیم نے نویں کلاس کے طلبا کی کلاس پانچ اگست سے شروع کرنے کی اعلان کیا ہے ۔ کلاسوں کے ساتھ آن لائن کلاسوں کا بھی اہتمام جاری رہے گا۔


کلاس شروع کرنے سے قبل کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ۔ اسکول،کالج اور یونیورسٹی پروفیسروں کے لئے خصوصی کیمپ میں کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 24, 2021 01:23 PM IST