ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

ایم پی بی ایس ای 10ویں ریزلٹ 2020: 10ویں کے نتائج جاری، بیٹیوں نے ماری بازی، ٹوٹا پچھلے سال کا ریکارڈ

اس بار ایم پی بورڈ دسویں میں 62.84 فیصدی طلبہ پاس ہوئے ہیں، جبکہ پچھلے سال 61.32 فیصد کامیاب ہوئے تھے۔

  • Share this:
ایم پی بی ایس ای 10ویں ریزلٹ 2020: 10ویں کے نتائج جاری، بیٹیوں نے ماری بازی، ٹوٹا پچھلے سال کا ریکارڈ
ایم پی بی ایس ای 10ویں ریزلٹ 2020: 10ویں کے نتائج جاری، بیٹیوں نے ماری بازی

MP Board Exam MPBSE 10th Result 2020: ایم پی بورڈ دسویں ریزلٹ، 2020 کے نتائج جاری ہو گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش بورڈ کی دسویں کلاس کا امتحان دینے والے 11.50لاکھ طلبہ کا ایک طویل عرصہ سے جاری انتظار بالآخر آج ختم ہو گیا۔ ایم پی بورڈ  (MP Board Result) نے آج ہفتہ کو بارہ بجے دسویں کلاس کے نتائج جاری کر دئیے۔ اس بار دسویں میں 62.84 فیصدی طلبہ پاس ہوئے ہیں، جبکہ پچھلے سال 61.32 فیصد کامیاب ہوئے تھے۔ اس طرح پچھلے سال کا پاس فیصد کا ریکارڈ اس بار ٹوٹ گیا۔ اس بار سو فیصد نمبر کے ساتھ ریکارڈ پندرہ ٹاپر بنے ہیں۔


اس بار 100 فیصد نمبرات کے ساتھ ریکارڈ 15 ٹاپر بنے ہیں۔ ان میں سے اکیلے گنا سے تین ٹاپر ہیں۔ کل 560474 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 342390 طلبہ اول زمرے میں تو 215162 طلبہ دوم زمرے میں پاس ہوئے ہیں۔ وہیں، 2922 طلبہ سوم زمرے میں پاس ہوئے۔ 1444 طلبہ کے نمبرات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ان کے نتیجے بعد میں جاری کئے جائیں گے۔ دسویں کے امتحان میں حصہ لینے والے طلبہ مدھیہ پردیش بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر اپنے نتیجے چیک کر سکتے ہیں۔ ایم پی بورڈ کی ویب سائٹ mpbse.nic.in, mpresults.nic.in اور mpbse.mponline.gov.in پر دسویں کے نتائج دستیاب ہیں۔


طالبات نے ماری بازی


اس سال ایم پی بورڈ دسویں کے امتحان میں بیٹیوں نے بازی ماری ہے۔ کل 60.59 فیصدی طلبہ پاس ہوئے جبکہ طالبات کے پاس ہونے میں یہ فیصد 65.87 درج کیا گیا۔ مدھیہ پردیش بورڈ کے پچھلے سال ہوئے دسویں کے امتحان میں بھی طالبات نے طلبہ کے مقابلے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ویب سائٹ پر ایسے دیکھیں نتائج

ایم پی بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ mpbse.nic.in, mpresults.nic.in اور mpbse.mponline.gov.in پر جائیں۔

ریزلٹ کے آپشن پر کلک کریں۔

رول نمبر سمیت دیگر تفصیلات بھر دیں۔

تفصیلات بھرنے کے بعد سبمٹ بٹن دباتے ہی ریزلٹ اسکرین پر دکھنے لگے گا۔

ریزلٹ کو اپنے پاس سیو کر لیں۔ ساتھ ہی ممکن ہو تو پرنٹ بھی لے لیں۔
First published: Jul 04, 2020 01:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading