مدھیہ پردیش بورڈ دسویں میں 63 فیصد اور بارہویں میں 55 فیصد پاس، لڑکیوں نے ماری بازی
مدھیہ پردیش بورڈ دسویں میں 63 فیصد اور بارہویں میں 58 فیصد پاس، لڑکیوں نے ماری بازی
MPBSE MP Board 10th 12th Result 2023: مدھیہ پردیش میں دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار نے جاری کیا۔ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان میں صوبہ سے اٹھارہ لاکھ سے زیادہ طلبا شریک ہوئے تھے۔
بھوپال : مدھیہ پردیش میں دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دسویں اور بارہویں بورڈ کے نتائج کا اعلان مدھیہ پردیش کے وزیر برائے اسکول تعلیم اندر سنگھ پرمار نے جاری کیا۔ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان میں صوبہ سے اٹھارہ لاکھ سے زیادہ طلبا شریک ہوئے تھے۔ دسویں بورڈ میں طالبات نے بازاری ماری ۔ دسویں بورڈ کا نتیجہ 63 اعشاریہ 29 فیصد رہا جبکہ بارہویں بورڈ کا نتیجہ 55 اعشاریہ 28 فیصد رہا ہے۔ حالانکہ پچھلے سال کے مقابلے امسال بورڈ کا نتیجہ زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔ دسویں بورڈ میں مردل پال نے ٹاپ کیا تو بارہویں بورڈ میں مولی نیما نے ٹاپ کرکے نام روشن کیا ہے۔
دسویں بورڈ اور بارہویں بورڈ کے امتحان میں مسلم طلبا نے بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نرسنگھ پور کے حسین خان نے بارہویں بورڈ میں چار سو چوراسی نمبر حاصل کرکے چوتھا مقام اور چھترپور کی سائمہ خان پانچ سو میں چار سو بیاسی نمبر حاصل کرکے چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔ دسویں بورڈ کے ٹاپ ٹن میں کوئی بھی مسلم طالب علم مقام حاصل نہیں کرسکا۔ بارہویں بورڈ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی طالبہ بینش مہتاب نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے امتحانات ہمیں ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ منزل کی جانب بڑھنے کا سبق دیتے ہیں۔ میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میرے والدین اور اساتذہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔ اور مستقبل میں ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرکے آئی اے ایس افسر بننا چاہوں گی۔
اسی طرح اسی طرح بارہویں بورڈ میں چوتھا مقام حاصل کرنے والے نرسنگھ پور کے طالب حسین خان نے نیوز 18 اردو سے ْخاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مستقبل میں سول سروس کے امتحان میں شریک ہونا ہے اور میں نے ابھی سے اپنی منزل کا راستہ طے کرلیا ہے۔ بورڈ امتحان میں ٹاپ تھری کی امید تھی پھر بھی جو ملا اللہ کا شکرہے۔
بارہویں بورڈ میں چھٹا مقام حاصل کرنے والی چھترپور کی سائمہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بننا میری اور میرے والدین کی حواہش ہے۔ امتحان سے قبل ہی میں نے سوشل میڈیا اور موبائل کا یوز بند کردیا تھا ۔ روز آنہ آٹھ سے دس گھنٹے تک تعلیم پر فوکس کیا تب جاکر یہ مقام حاصل ہوا ہے۔
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے نتیجہ جاری کرتے ہوئے جہاں طلبا کو مبارکباد پیش کی تو وہیں انہوں نے بورڈ امتحان میں ناکام ہونے والے طلبا سے مایوسی کا شکار نہیں ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ رک جانا نہیں اسکیم کے تحت بورڈ امتحان میں ناکام ہونے والے طلبا دوبارہ شامل ہوکر اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔