ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

سائنس نمائش میں 10ویں جماعت کی کشمیری طالبہ مہوش ریاض کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا

مہوش اپنی ایجاد اور قومی ایوارڈ کو اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کیا۔ مہوش دسویں جماعت کی طالبہ تھی جب اس کا ماڈل سائنس نمائش کانفرنس میں مختلف سائنسی ایجادات کی تنظیموں کے سامنے پیش کیا گیا۔

  • Share this:
سائنس نمائش میں 10ویں جماعت کی کشمیری طالبہ مہوش ریاض کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا
مہوش اپنی ایجاد اور قومی ایوارڈ کو اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کیا۔ مہوش دسویں جماعت کی طالبہ تھی جب اس کا ماڈل سائنس نمائش کانفرنس میں مختلف سائنسی ایجادات کی تنظیموں کے سامنے پیش کیا گیا۔

کولگام : ریاست کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات میں ہُنر اور قابلیت کی کمی نہیں اور ایسے میں ملکی سطح پر ضلع کولگام کی ایک طالبہ نےایک منفرد ایجاد کے تحت INSPIRE-manak نامی قومی ایوراڈ حاصل کیا ہے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول آکھرن کولگام کی مہوش ریاض ساکنہ آکھرن کولگام نامی طالبہ نے ٢٠١٩ میں اپنی جدت کو عملی جامہ پہنا کر اسے ایک ایجاد کی شکل میں ملکی سطح پر پیش کیا۔ جی ہاں ۔ کیمیکل لیبارٹریز میں کیمائی مواد کی بوتلوں کو کھولنے کے لیے ایک Lid -opener کا ایجاد کیا جسے ریاستی اور ملکی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی۔ مہوش دسویں جماعت کی طالبہ تھی جب اس کا ماڈل سائنس نمائش کانفرنس میں مختلف سائنسی ایجادات کی تنظیموں کے سامنے پیش کیا گیا۔


مہوش اپنی ایجاد اور قومی ایوارڈ کو اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کیا۔ Lid opner کی تخلیق میں مہوش کو اپنے اسکول کے اساتذہ کی رہنمائی حاصل ہوئی اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بھی بہتر تعلیمی نظام قایم ہو رہا ہے۔ مہوش کے استاد ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے طلبا کی بھی اسی طرح رہنمائی کرنا چاہتے ہیں۔


ادھر مہوش کے والد ریاض احمد نے ایوارڈ کی کامیابی کا کریڈٹ اساتذہ کو دیا، مہوش کے والد کافی جزباتی ہوے اور انہوں نے اسکولی اساتذہ کی جم کر تعریف کی۔ سرکاری اسکولوں سے مہوش جیسی کامیاب اور ذہین طالبات کا ایوارڈ حاصل کرنا خوش آینندہ بات ہے تاہم۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسیے بچوں کے ٹیلنٹ کو مذید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Sep 13, 2021 08:53 PM IST