نوودیا ودیالیہ سمیتی (NVS) نے مختلف تدریسی عہدوں کے لیے منعقد ہونے والے بھرتی امتحانات کا تفصیلی شیڈول جاری کیا ہے۔ امیدوار تفصیلی شیڈول کو نوودیا ودیالیہ سمیتی کی آفیشل ویب سائٹ
navaodaya.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔
نوودیا ودیالیہ سمیتی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ٹیچنگ اسٹاف کی مختلف آسامیوں کے لیے آن لائن امتحان ستائیس نومبر سے یکم دسمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان مختلف تدریسی آسامیوں بشمول پوسٹ گریجویٹ ٹیچر کی بھرتی کے لیے لیا جا رہا ہے، (موسیقی، آرٹ، پی ای ٹی مرد، پی ای ٹی عورت اور لائبریرین) ، پرنسپل اور دیگر آسامیاں شامل ہے۔
بورڈ کی طرف سے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کی تاریخ کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر دیکھا کریں۔ ایک بار تدریسی عملے کے لیے نوودیا ودیالیہ سمیتی ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر اپنی اسناد کا استعمال کرتے ہوئے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ نوٹس کے مطابق بورڈ کی طرف سے کوئی علیحدہ ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
نوودیا ودیالیہ سمیتی بھرتی 2022 امتحان کا پیٹرنامتحانی پرچے میں 150 سوالات کے 150 نمبرات ہوں گے اور امتحان کا وقت تین گھنٹے ہوں گا۔ ہر امتحان کے لیے مارکنگ اسکیم درج ذیل ہے۔
یہ بھی پڈھیں:
ریپکو بینک میں جونیئر اسسٹنٹ/کلرک کے لیے 50 آسامیاں، جانئے اہم تاریخیں، تنخواہ،اہلیت و دیگر تفصیلات
نوودیا ودیالیہ سمیتی (TGT,PGT) اور متفرق اساتذہ کے امتحان کا پیٹرنسبجکٹ | سوالوں کی تعداد | نمبرات | وقت |
جنرل اویرنیس | 10 | 10 | تین گھنٹے |
ریزننگ ابیلیٹی | 20 | 20 | |
آئی سی ٹی کا علم | 10 | 10 | |
ٹیچنگ ایپٹیٹوڈ | 10 | 10 | |
متعلقہ موضوع اور اس کی تدریس | 80 | 80 | |
زبان کی اہلیت کا امتحان (عام انگریزی -10، عام ہندی -10) | 20 | 20 | |
کل | 150 | 150 | |
نوودیا ودیالیہ سمیتی پرنسپل امتحان کا پیٹرنسبجکٹ | سوالوں کی تعداد | نمبرات | وقت |
جنرل اویرنیس | 20 | 20 | تین گھنٹے |
ریزننگ اور نومیرک ابیلیٹی | 10 | 10 | |
زبان کی اہلیت کا امتحان | 20 | 20 | |
تعلیمی اور رہائشی پہلو | 50 | 50 | |
انتظامیہ اور فائنانس | 50 | 50 | |
کل | 150 | 150 | |
اس بھرتی مہم کے ذریعے کل 2200 آسامیوں پر بھرتی کیا جائے گا جن میں سے 584 آسامیاں شمال مشرقی خطے کے لیے اور دیگر ریاستوں کے لیے 1616 ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔