உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NCB Jobs: کیا آپ نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں ملازمت کرناچاہتےہیں؟ مابعد کووڈ۔19 بہترملازمت کا نایاب موقع

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کہا ہے کہ کنسلٹنسی ایجنسیاں بھی اس سلسلے میں آگے آسکتی ہے۔ منشیات کی رقم کے لین دین کے سلسلے کا پتہ لگانے اور مالی تحقیقات کے معاملات میں موثر رہنمائی فراہم کرنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    • Share this:
      نارکوٹکس کنٹرول بیورو (Narcotics Control Bureau) یا این سی بی نے مالیاتی اعداد و شمار کے تجزیہ اور فرانزک آڈٹ سے نمٹنے والے ماہرین اور کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے منشیات کے پیچیدہ جرائم کی تحقیقات میں مدد ملے جس میں ڈارک ویب، کرپٹو کرنسیوں اور کثیر سطحی لین دین کے ذریعے چھپائے جانے والے سودے شامل ہیں۔

      پچھلے سال نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سربراہ ایس این پردھان نے ہدایت دی تھی کہ ایجنسی کی تحقیقات کا مقصد صرف بین ریاستی اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ معاملات کی جانچ کرنا ہے اور جن میں پیچیدہ تحقیقات اور ہائی پروفائل کارٹل اور سنڈیکیٹس شامل ہیں۔

      CTET Results 2021: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان، کیسے اور کہاں کریں چیک

      انہوں نے اپنے تفتیشی ونگز سے کہا کہ وہ مناسب فنڈ ٹریل انویسٹی گیشن اور بروقت مجاز عدالتوں میں چارج شیٹ دائر کرنے کے ذریعے اس کارروائی کی پیروی کریں۔ یہ ہدایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایجنسی اپنے ممبئی زونل آفس میں کچھ معاملات کی تحقیقات سے متعلق تنازعہ کے سائے سے باہر آنے کی کوشش کر رہی تھی، جس میں گزشتہ سال اکتوبر کے ڈرگز آن کروز چھاپوں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

      نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کہا ہے کہ کنسلٹنسی ایجنسیاں بھی اس سلسلے میں آگے آسکتی ہے۔ منشیات کی رقم کے لین دین کے سلسلے کا پتہ لگانے اور مالی تحقیقات کے معاملات میں موثر رہنمائی فراہم کرنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہوگی۔

      پی ٹی آئی کی طرف سے رسائی کی گئی تجویز کے مطابق وہ بیورو اور دیگر ایجنسیوں کے مختلف ڈیٹا بیس میں دستیاب مالیاتی گوشواروں اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے میں بھی NCB کی مدد کریں گے۔ اس سے تفتیش کاروں کو غیر منقولہ رقم کا پتہ لگانے کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹی اور متعلقہ فریقوں کی آمدنی اور اخراجات کے گوشوارے تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

      Google: گوگل انڈیا گرل ہیکاتھون 2022 میں ملازمتیں، ہیکاتھون کے مختلف مراحل اور انٹرویو کب ہونگے؟

      ماہرین سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ فرانزک آڈٹ کرنے، رپورٹس اور دستاویزات کی جانچ پڑتال اور بینک اسٹیٹمنٹس کا تجزیہ کرنے اور کسی ملزم، ساتھیوں اور خاندان کے افراد کی غیر قانونی آمدنی کا پتہ لگانے کے لیے جائیداد کے لین دین میں مدد کریں گے۔ مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور کمپنی اور شعبے سے متعلق رپورٹس تیار کرنے کے لیے بھی ماہرین کی خدمات درکار ہوں گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: