உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NCPCR: این سی پی سی آر 11 اپریل سے 31 مئی تک منائے گا پریکشا پرو 4.0 پروگرام، کیاہےخاص؟

    Youtube Video

    این سی پی سی آر 2019 سے اپنی مہم 'پریکشا پرو' کے ساتھ امتحانات سے متعلق جشن منا رہا ہے، جس کا مقصد امتحانات کے تناؤ کی طرف بچوں کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنا اور ایک پلیٹ فارم پر امتحان کے نتائج سے پہلے ان کی پریشانی پر قابو پانا ہے۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے "پریکشا پہ چرچا" (Pariksha Pe Charcha) تحت تعلیمی پرگرام شروع کیا تھا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسی سے تحریک حاصل کرتے ہوئے اور امتحانات کو ایک خوشگوار سرگرمی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) گیارہ اپریل 2022 سے 31 مئی 2022 تک پریکشا پرو 4.0 (Pariksha Parv- 4.0) منائے گا۔

      اس سال بچوں کے علاوہ اساتذہ اور والدین تک پہنچنے کے مقصد کے ساتھ کثیر الجہتی نقطہ نظر پر عمل کیا جائے گا۔ پریکشا پرو 4.0 میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

      (1) گیارہ اپریل 2022 سے 31 مئی 2022 تک فیس بک، ٹویٹر، این سی پی سی آر کے یوٹیوب اور دوردرشن نیشنل اینڈ نیو انڈیا جنکشن کے یوٹیوب پر لائیو سٹریمنگ سیشنز کیے جائیں گے۔ تاکہ طلبا کو امتحان کے نتائج سے پہلے اپنے امتحان کے دباؤ اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

      (2) سموادنا (SAMVEDNA) کا ایک ٹول فری ٹیلی کونسلنگ سروس نمبر 1800-121-2830 ہے جو تربیت یافتہ کونسلرز کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق تناؤ کو کم کرنے کے لیے ہلپ لائن نمبر ہے۔ جسے اب طلبا کے لیے امتحانات اور نتائج سے متعلق سوالات، تناؤ اور اضطراب سے نمٹنے کے لیے بڑھایا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھئے : کیا رمضان کے مہینہ میں میک اپ کرنے سے ٹوٹ جاتا ہے روزہ؟


      (3) این سی پی سی آر 2019 سے اپنی مہم 'پریکشا پرو' کے ساتھ امتحانات سے متعلق جشن منا رہا ہے، جس کا مقصد امتحانات کے تناؤ کی طرف بچوں کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنا اور ایک پلیٹ فارم پر امتحان کے نتائج سے پہلے ان کی پریشانی پر قابو پانا ہے۔

      مزید پڑھیں: EXPLAINED: پاکستان میں سیاسی ہلچل کا باقی دنیا کے لیے کیا ہےمطلب؟ کیاعالمی سیاست ہوگی متاثر؟

      ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پریکشا پرو 4.0 طلبا، والدین اور اساتذہ کو اپنے خیالات کا اشتراک کرنے اور ماہرین سے رہنمائی اور اہم تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: