உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NEET PG 2022 Counseling:نیٹ پی جی کونسلنگ شیڈیول کا ہوا اعلان، یہاں جانیں تفصیل

    NEET PG 2022 Counseling:نیٹ پی جی کونسلنگ شیڈیول کا ہوا اعلان

    NEET PG 2022 Counseling:نیٹ پی جی کونسلنگ شیڈیول کا ہوا اعلان

    NEET PG 2022 Counseling: امیدواران، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ایک عارضی شیڈول ہے اور نوٹس کے مطابق، NEET PG کونسلنگ کا نتیجہ 08 ستمبر 2022 کو اعلان کیا جائے گا۔

    • Share this:
      NEET PG 2022 Counseling: میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) نے نیٹ پی جی(NEET PG) کونسلنگ 2022 کی تاریخیں MCC کی سرکاری ویب سائٹ mcc.mic.in پر جاری کی ہیں۔ جن امیدواروں نے NEET پوسٹ گریجویٹ 2022 کے امتحان میں کوالیفائی کیا ہے وہ کونسلنگ کی تاریخوں کو چیک کرنے کے لیے میڈیکل کونسلنگ کمیٹی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ منگل کو ہی سپریم کورٹ نے NEET PG 2022 کی کونسلنگ کو ملتوی کرنے کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔

      نیشنل بورڈ آف میڈیکل ایگزامینیشن (NBEMS) کے ذریعہ نیٹ پی جی 2022 کا نتیجہ جاری ہونے کے بعد، امیدوار نیٹ پی جی کونسلنگ کی تاریخوں کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ امیدواروں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہو چکی ہیں۔

      نیٹ پی جی 2022 کے لیے کونسلنگ کا عمل میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) کرے گا۔ ایم سی سی نے نیٹ پی جی ایم ایس اور ایم ڈی ایس 50 فیصد آل انڈیا کوٹہ اور 100فیصد ڈیمڈ/سینٹرل یونیورسٹی کوٹہ کے لیے آن لائن کونسلنگ/ الاٹمنٹ کے عمل کا عارضی شیڈول جاری کیا ہے۔

      یکم ستمبر سے شرو ع ہوں گے رجسٹریشن
      نیٹ پی جی 2022 امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار کونسلنگ کے لئے مختلف آپشن منتخب کرسکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      UGC: اگر طالب علم داخلہ نہیں چاہتا ہے تو پوری فیس کر دی جائے واپس! یونیورسٹیوں کو ہدایت

      یہ بھی پڑھیں:
      MANUU Admission: اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری

      نیٹ پی جی 2022 کونسلنگ: اس تاریخ کو جاری ہوں گے رزلٹ
      امیدوار رجسٹریشن، چوائس فلنگ، الاٹمنٹ نتیجہ وغیرہ کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے MCC کی آفیشل ویب سائٹ mcc.mic.in پر نوٹیفکیشن کی مکمل تاریخیں دیکھ سکتے ہیں۔ امیدواران، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ایک عارضی شیڈول ہے اور نوٹس کے مطابق، NEET PG کونسلنگ کا نتیجہ 08 ستمبر 2022 کو اعلان کیا جائے گا۔ امیدوار متعلقہ الاٹ شدہ اداروں میں شمولیت کی تاریخ یا 09 ستمبر 2022 سے 13 ستمبر 2022 تک رپورٹ کر سکیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: