اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیٹ پی جی 2022 کاؤنسلنگ شیڈول پرنظرثانی، دوسرےدورکی کالج رپورٹنگ کی آخری تاریخ میں توسیع

    متعدد خواہشمند اسی بات سے ناراض تھے کہ طبی مشاورت کے عمل میں تاخیر ان کے لیے ذہنی تناؤ کا باعث بن رہی ہے

    متعدد خواہشمند اسی بات سے ناراض تھے کہ طبی مشاورت کے عمل میں تاخیر ان کے لیے ذہنی تناؤ کا باعث بن رہی ہے

    میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) نے پہلے میرٹ لسٹ کو واپس لے لیا تھا کیونکہ کچھ پی جی ڈی این پی اداروں نے پورٹل پر اپنا ایڈریس پروفائل مکمل نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی سیٹیں نظر نہیں آ رہی تھیں۔ متعدد خواہشمند اسی بات سے ناراض تھے کہ طبی مشاورت کے عمل میں تاخیر ان کے لیے ذہنی تناؤ کا باعث بن رہی ہے اور اسے ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Lucknow | Jammu | Lucknow
    • Share this:
      میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) نے منگل کے روز سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (NEET PG 2022) کے لیے نظرثانی شدہ ریاستی کونسلنگ شیڈول کی تفصیلات جاری کیا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ایم سی سی کی سرکاری ویب سائٹ mcc.nic.in پر نیا شیڈول دیکھ سکتے ہیں۔ نظرثانی شدہ کونسلنگ شیڈول کے مطابق نیٹ پی جی 2022 دوسرے راؤنڈ کی کونسلنگ پہلے 26 اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی۔ اب اسے 28 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

      میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (MCC) نے پہلے میرٹ لسٹ کو واپس لے لیا تھا کیونکہ کچھ پی جی ڈی این پی اداروں نے پورٹل پر اپنا ایڈریس پروفائل مکمل نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی سیٹیں نظر نہیں آ رہی تھیں۔ متعدد خواہشمند اسی بات سے ناراض تھے کہ طبی مشاورت کے عمل میں تاخیر ان کے لیے ذہنی تناؤ کا باعث بن رہی ہے اور اسے ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے طلبہ کو یقین دلایا تھا کہ اس سے ان پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

      کالجوں میں شمولیت کی آخری تاریخ 2 نومبر ہے۔ موپ اپ راؤنڈ 9 سے 14 نومبر اور جوائن کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہوگی۔ خالی جگہ کا راؤنڈ 21 سے 23 نومبر تک ہوگا۔ نیٹ پی جی کے اہل امیدوار 25 نومبر تک کالج کو رپورٹ کرنا پڑے گا۔ ڈبلیو پی (سی) نمبر 76/2015 میں متفرق درخواست نمبر 1763/2022 میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے منظور شدہ 21 اکتوبر 2022 کے حکم کے حوالے سے عدالت نے شیڈول کی توثیق کی ہے۔
      نیٹ پی جی 2022 کا نظرثانی شدہ کونسلنگ شیڈول: کیسے چیک کریں؟

      مرحلہ 1: ایم سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

      مرحلہ 2: نیٹ پی جی میڈیکل کونسلنگ شیڈول لنک پر کلک کریں۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      مرحلہ 3: ایپلیکیشن نمبر اور پاس ورڈ استعمال کرکے لاگ ان کریں۔

      مرحلہ 4: نیٹ پی جی سیٹ کا نظرثانی شدہ کونسلنگ شیڈول پی ڈی ایف فارمیٹ میں ظاہر ہوگا۔ مزید استعمال کے لیے ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کریں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: