ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

NEET PG Admit Card 2021: نیٹ امتحان کےلیے داخلہ کاکارڈ14اپریل سے کیے جاسکتے ڈاؤن لوڈ

این بی اے نے کہا ہے کہ داخلے کے لئے امیدواروں کو لازمی طور پر NEET PG 2021 داخلہ کارڈ امتحانی مرکز میں لے جانا چاہئے۔ انھیں امتحانی مراکز میں درست فوٹو شناختی کارڈ (آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس یا پین کارڈ) اور ایم سی آئی یا ایس ایم سی رجسٹریشن کاپی بھی لے جانے کی ضرورت ہوگی۔

  • Share this:
NEET PG Admit Card 2021: نیٹ امتحان کےلیے داخلہ کاکارڈ14اپریل سے کیے جاسکتے ڈاؤن لوڈ
فائل فوٹو۔۔

قومی امتحانات بورڈ (این بی ای) (National Board of Examination) نے قومی اہلیت کم انٹرنس ٹیسٹ (NEET) (National Eligibility cum Entrance Test ) کے پوسٹ گریجویٹ (PG) امتحان 2021 کے داخلہ کارڈ 14اپریل سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ داخلہ کارڈ این بی ای کی سرکاری ویب سائٹ natboard.edu.in پر جاری کیے جائیں گے۔نیٹ پی جی کا امتحان 18 اپریل کو ملک بھر کے 255 مراکز میں ہوگا۔ امتحان ایک ہی شفٹ میں لیا جائے گا جو دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا اور شام 5.30 بجے تک جاری رہے گا۔


این بی اے نے کہا ہے کہ نیٹ پی جی (NEET PG) امتحان کے لئے 1.7 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے اندراج کیا ہے۔امیدوار اپنے نیٹ پی جی ایڈمیٹ کارڈ 2021 کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے


مرحلہ 1) این بی اے کی سرکاری ویب سائٹ natboard.edu.in ک ویزٹ کریں۔


مرحلہ 2) سرکاری این بی ای ویب سائٹ کے ہوم پیج پر ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کا لنک تلاش کریں۔

مرحلہ 3) لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ایک نئی ونڈو پر ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔

مرحلہ 4) اس کے بعد امیدواروں کو اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مرحلہ 5) جمع کروانے پر کلک کریں۔

مرحلہ 6) آپ کا NEET PG داخلہ کارڈ 2021 آپ کی سکرین پر ظاہر ہوگا۔

مرحلہ 7) امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور مزید حوالہ کے لئے پرنٹ آؤٹ نکال لیں۔

ایک بار جب کسی امیدوار کا اپنا داخلہ کارڈ مل جاتا ہے، تو اسے سرکاری ہدایات کے مطابق ہال ٹکٹ پر 35mm x 45mm کی تصویر چسپاں کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ تصویر میں امیدوار کا نام اور تصویر لینے کی تاریخ ہونی چاہئے۔

این بی اے نے کہا ہے کہ داخلے کے لئے امیدواروں کو لازمی طور پر NEET PG 2021 داخلہ کارڈ امتحانی مرکز میں لے جانا چاہئے۔ انھیں امتحانی مراکز میں درست فوٹو شناختی کارڈ (آدھار کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس یا پین کارڈ) اور ایم سی آئی یا ایس ایم سی رجسٹریشن کاپی بھی لے جانے کی ضرورت ہوگی۔

این بی اے کے رہنما خطوط کے مطابق ان امیدواروں کو جو ایڈمٹ امتحان سے قبل نااہل قرار دیئے گئے ہیں ان کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ ایسے معاملات میں پوری فیس ضبط کردی جائے گی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 12, 2021 09:55 PM IST