உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NEET RE-Exam: نیٹ کادوبارہ امتحان 4 ستمبرکوطئے، میڈیکل امتحان کےامیدواروں کوملےگاایک اورموقع

     امتحان کے نوٹیفکیشن میں طلبہ کو متنبہ کیا گیا ہے

    امتحان کے نوٹیفکیشن میں طلبہ کو متنبہ کیا گیا ہے

    NEET UG 2022 re-exam: امتحان کے نوٹیفکیشن میں طلبہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیلٹ نہ پہنیں لیکن انڈرگارمنٹس کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں این ٹی اے کے ذریعہ آؤٹ سورس کردہ تھرڈ پارٹی کمپنی کی خاتون عملہ کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Jammu | Hyderabad | Kolkata [Calcutta]
    • Share this:
      NEET UG 2022: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے اس کی اطلاع دی ہے کہ نیٹ کا دوبارہ امتحان اتوار یعنی 4 ستمبر کو ہوگا۔ دوبارہ امتحان ایسے امیدواروں کے لیے ہے، جو کہ پہلی بار کسی بھی وجہ سے امتحان نہ دے سکے ہوں۔ اترپردیش کے ایک، راجستھان کے دو اور مدھیہ پردیش کے دو مراکز سے متاثرہ درخواست دہندگان نے اس کی اپیل کی تھی کہ انھیں دوبارہ امتحان لکھنے کی اجازت دی جائے۔

      نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 95 فیصد طلبہ نیٹ یو جی (NEET UG 2022) کے لیے موجود تھے۔ نیٹ امتحان کے لیے کئی مراکز میں امیدوار وقت سے پہلے ہی امتحانی مراکز پر پہنچ گئے تھے۔ ان طلبہ نے نہایت ہی پرسکون حالت میں اپنا امتحان دیا تھا۔

      حکام نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا نے متعلقہ طلبہ کو 4 ستمبر کو کولم میں نیٹ کا دوبارہ امتحان دینے کی اجازت دے دی ہے۔ کولم کے علاوہ راجستھان کے دو، مدھیہ پردیش کے دو اور اتر پردیش کے ایک مراکز سے متاثرہ درخواست دہندگان دوبارہ امتحان دیں گے۔ این ٹی اے کی طرف سے عارضی آنسر کی پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے اور امیدواروں کو اس پر اعتراض کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ 7 ستمبر تک جانچ کرنے والی تنظیم ممکنہ طور پر تمام امیدواروں کے لیے نیٹ کے دوبارہ امتحان کے نتائج ظاہر کر دے گی۔ نیٹ کے نتائج 2022 کے ساتھ نیٹ کی حتمی آنسر کی اور میرٹ لسٹیں بھی دستیاب کرائے گا۔ پچھلے سال کے برعکس این ٹی اے نے امیدواروں کو نیٹ کے نتائج کے اجراء سے پہلے 2022 میں نیٹ فیز 2 کے لیے رجسٹر کرنے کی درخواست نہیں کی۔

      کیرالہ کے ایک امتحانی مرکز میں تقریباً 100 طالبات نے زور دے کر کہا کہ میڈیکل کے داخلے کے امتحان میں بیٹھنے سے پہلے ان سے چھیڑ چھاڑ کی گئی اور ان کے برقعے اتارنے کو کہا گیا۔ نیٹ 2022 ڈریس کوڈ کے مطابق طالب علموں کو امتحان کے دوران دھوکہ دہی کے خلاف روک تھام کے اقدام کے طور پر کوئی دھاتی لباس یا لوازمات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ’’نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے سلیپر سیل کے ممبر‘‘ Narottam Mishra

      یہ بھی پڑھیں:

      نصیرالدین شاہ نے طالبان کی حمایت کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں پر کی تنقید، کہا- جشن منانا اور بھی خطرناک

       

      امتحان کے نوٹیفکیشن میں طلبہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیلٹ نہ پہنیں لیکن انڈرگارمنٹس کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں این ٹی اے کے ذریعہ آؤٹ سورس کردہ تھرڈ پارٹی کمپنی کی خاتون عملہ کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: