உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NEET UG Result 2022:قریب 18.5لاکھ امیدواروں کا انتظار ختم، ریکارڈیڈ رسپانس او ایم آر شیٹ ایسے کریں ڈاون لوڈ

    NEET UG Result 2022:قریب 18.5لاکھ امیدواروں کا انتظام ختم، ریکارڈیڈ رسپانس او ایم آر شیٹ ایسے کریں ڈاون لوڈ

    NEET UG Result 2022:قریب 18.5لاکھ امیدواروں کا انتظام ختم، ریکارڈیڈ رسپانس او ایم آر شیٹ ایسے کریں ڈاون لوڈ

    NEET UG Result OMR Recorded Response Sheet 2022: طبی مشاورت کے ماہر پاریجت مشرا بتاتے ہیں کہ کسی بھی طالب علم کو ذاتی طور پر اس کے چیلنج کو قبول کرنے اور مسترد کرنے کے بارے میں مطلع نہیں کیا جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Bangalore | Noida
    • Share this:
      NEET UG Result OMR Recorded Response Sheet 2022: نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی یعنی این ٹی اے نے بدھ کی شام کو نیٹ یوجی 2022 کی Answer Key کےساتھ ہی اسکین او ایم آر ایمیج اور ریکارڈیڈ رسپانس جاری کردئیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس کے سارے طریقے بھی بتائے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیٹ یو جی 2022 کا رزلٹ 07 ستمبر کو جاری کیا جاجائے گا۔ طلبہ کو ان کی او ایم آر شیٹ کی اسکین کاپی دو طرح کے لنک سے مل پائے گی۔ اس میں اپلی کیشن نمبر اور تاریخ پیدائش ڈال کر اور اپلی کیشن نمبر و پاسورڈ ڈال کر اسکین کاپی لی جاسکتی ہے۔

      NEET UG آنسر کی کو چیلنج کرنے پر کیا ہوتا ہے؟
      آنسر کی کو 31 اگست سے 02 ستمبر رات 11.50 بجے تک چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ادائیگی ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ مندرجہ بالا چیلنج کی تصدیق NTA کے مضامین کے ماہرین کے پینل سے کی جائے گی، اگر کوئی چیلنج درست پایا جاتا ہے تو Answer Key پر نظر ثانی کی جائے گی اور اس کے مطابق تمام طلباء کو نمبر جاری کیے جائیں گے۔ اس بنیاد پر حتمی Answer Key کے بعد نتیجہ تیار کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Tipu Sultan: کرناٹک کی نصابی کتابوں میں ٹیپو سلطان کےذکر پرہنگانہ کیوں؟ آخر کیا ہے معاملہ؟

      یہ بھی پڑھیں:
      India First Again: برطانیہ میں تعلیم اور ملازت کیلئے ویزا حاصل کرنے میں ہندوستانی سب سےآگے

      طبی مشاورت کے ماہر پاریجت مشرا بتاتے ہیں کہ کسی بھی طالب علم کو ذاتی طور پر اس کے چیلنج کو قبول کرنے اور مسترد کرنے کے بارے میں مطلع نہیں کیا جاتا ہے۔ مضمون کے ماہرین کی طرف سے جاری کردہ آنسر کی کو حتمی سمجھا جائے گا اور اسی کے مطابق نتیجہ جاری کیا جائے گا۔ ریکارڈ شدہ جوابی چیلنج کے لیے 200 روپے فی جواب فیس ہے۔ اسی طرح آنسر کی پر بھی آنسر کی کے چیلنج کے لیے 200 روپے فیس رکھی گئی ہے۔ دونوں صورتیں نان ریفنڈیبل ہوں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: