ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

Jobs in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو 2021 میں ملے گا روزگار کےمواقع کا تحفہ

جموں و کشمیر میں سال 2021 نوجوانوں کے لئے روزگار کے بڑے مواقع لے کر آرہا ہے اور یہاں زراعت ، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں سے لے کر انفارمیشن اور ڈجیٹل ٹکنالوجی تک کے بہت سارے شعبے میں امکانات کھلنے جا رہے ہیں

  • Share this:
Jobs in Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو 2021 میں ملے گا روزگار کےمواقع کا تحفہ
جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو 2021 میں ملے گا روزگار کےمواقع کا تحفہ

کووڈ 19 وباء کے بعد جموں و کشمیر میں سال 2021 نوجوانوں کے لئے روزگار کے بڑے مواقع لے کر آرہا ہے اور یہاں زراعت ، باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں سے لے کر انفارمیشن اور ڈجیٹل ٹکنالوجی تک کے بہت سارے شعبے میں امکانات کھلنے جا رہے ہیں ’یواین آئی‘ سے ایک خاص ملاقات میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ مرکز کے زیر کنٹرو ل علاقہ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے تعلیم ، تربیت اور قرض کی سہولیات اور سازگار کاروباری پالیسیاں ملا کر ایک ’مشن یوتھ‘ شروع کیا گیا ہے۔ اس میں ممبئی اسٹاک ایکسچینج سمیت ہندوستان کے بڑے کارپوریٹ گھرانوں سے فعال مدد لی جارہی ہے۔


سنہا نے کہا کہ اس سے قبل جموں و کشمیر میں روزگار کے ذرائع سرکاری ملازمت ہوا کرتے تھے۔ مرکزکے زیر کنٹرول علاقہ کی 1.35 کروڑ کی آبادی میں اتنے ہی سرکاری ملازمین ہیں جتنے بہار میں ہیں جبکہ بہار کی آّبادی 12تا13 کروڑ ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہاں روزگار کے دیگر واقع کے بارے میں پہلے کوئی کام نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر کنٹرول علاقہ کی سرکار کی اسکیموں کو انضمام کر کے’مشن یوتھ‘ شروع کیا جارہاہے۔ اس میں ملک کے بڑے کاروباری گھرانوں نے بھی تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

Published by: Mirzaghani Baig
First published: Dec 30, 2020 11:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading