اپنا ضلع منتخب کریں۔

    News18- Byju's Young Genius: ترپتراج راج  نے 3 سال  تو تلک کیسام نے محض  6 کی عمر میں بنایا ورلڈ ریکارڈ

    News18- Byju's Young Genius: تلک جب آٹھ سال کی عمر کے تھے تو انہوں نے اپنا ہی ریاکرڈ توڑ کر  گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں دوبارہ اپنا نام درج کروایا تھا جبکہ ممبئی میں رہنے والے طبلہ کھلاڑی ترپتراج پانڈیا نے محض 3 سال کی عمر میں ایک لائیو شو کے دوران طبلہ بجاکراپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔

    • Share this:
      ہنر عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔ عجیب و غریب اور حیرت انگیز  قابلیت کے حامل کچھ بچوں نے اسے ثابت کر دکھایا ہے۔ News18- Byju's Young Genius کے  نویں ویپیسوڈ میں ایسے ہی دو ینگ جینئس نظر آئیں گے۔ ان میں سے ایک بچہ رولر اسکیٹنگ (لمبو اسکیٹنگ) میں ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا ہے تو وہیں دوسرے بچے نے طبلہ بجاکر  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  اپنا نام درج کروایا ہے۔ کھیلنے کودنے کی عمر میں ہی تلک کیسام Tiluck Keisam نے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ تلک جب آٹھ سال کی عمر کے تھے تو انہوں نے اپنا ہی ریاکرڈ توڑ کر  گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں دوبارہ اپنا نام درج کروایا تھا۔ تلک کیسام نے 145  میٹر کی لمبو اسکیٹنگ کا نیا ریاکرڈ بنایا تھا۔ لمبو اسکیٹنگ میں صرف 30  سینٹی میٹر کا بارس بنایا گیا تھا۔ مئی 2017 میں انہوں نے یہ کارنامہ کر دکھایا تھا۔

      محض 6  سال کی عمر میں بنایا تھا ورلڈ ریکارڈ

      اس سے پہلے تلک کیسام نے دسمبر 2015  میں 116 میٹر کی لمبو اسکیٹنگ میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس وقت اس معصوم کی عمر محض چھ سال تھی۔ اس بچے نے تقریبا تین سال کی عمر میں اسکیٹنگ شروع کردی تھی۔ کچھ وقت پہلے اس بچے کا ورلڈ ریکارڈ والا ویڈیو بھی کافی وائرل ہوا تھا۔

      ترپتراج پانڈیا صرف 18 ماہ کی عمر میں طبلہ بجانا کیا تھا شروع

      صرف 18 ماہ کی عمر میں طبلہ بجانا کیا تھا شروع 
      اسی دوران ممبئی میں رہنے والے طبلہ کھلاڑی ترپتراج پانڈیا نے محض 3 سال کی عمر میں ایک لائیو شو کے دوران طبلہ بجاکراپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔ اس بچے نے صرف 18 ماہ کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کر دیا تھا۔ اس کے نام بھی اب تک کئی ریکارڈ درج ہو چکے ہیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: