உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    National Health Mission: آندھرا پردیش میں 3,393درمیانی درجےکے ہیلتھ ورکرس کی بھرتیاں، جانیے تفصیل

    بھرتی کرنے والی تنظیم نے کہا کہ ’’تقرری خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک سال کی مدت کے لیے ہے اور اس کی تجدید کارکردگی اور فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر کی جائے گی‘‘۔

    • Share this:
      نیشنل ہیلتھ مشن (National Health Mission)، آندھرا پردیش نے درمیانی سطح کے صحت فراہم کرنے والوں کی 3,393 آسامیاں بھرنے کا اعلان کیا ہے۔ پوسٹوں کی کل تعداد میں سے 633 سریکاکولم، وجیا نگرم اور وشاکھاپٹنم میں دستیاب ہیں۔ مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اور کرشنا میں 1003، گنٹور، پرکاشم اور نیلور میں 786 اور باقی چتور، کڑپہ، اننت پور اور کرنول اضلاع میں دستیاب ہیں۔

      بھرتی کرنے والی تنظیم نے کہا کہ ’’تقرری خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک سال کی مدت کے لیے ہے اور اس کی تجدید کارکردگی اور فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر کی جائے گی‘‘۔

      علامتی تصویر
      علامتی تصویر

      بی ایس سی (نرسنگ) تسلیم شدہ یونیورسٹی سے اور اے پی نرسنگ کونسل میں رجسٹرڈ ہو۔ اور جس نے بی ایس سی (این) میں انٹیگریٹڈ سرٹیفکیٹ پروگرام کے طور پر سرٹیفکیٹ پروگرام برائے کمیونٹی ہیلتھ (CPCH) کو مکمل کیا ہو، اسے ترجیح دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ کے مطابق 21 اکتوبر تج امیدوار کی عمر 35 سال سے کم ہو جو کہ اس بھرتی کے اہل ہوں گے۔

      بی ایس سی نرسنگ کورس میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

      درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر 2021 ہے۔ عبوری میرٹ لسٹ 10 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ حتمی میرٹ لسٹ 15 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: