NHM MP Recruitment 2022 : لیب ٹیکنیشین کی ایم پی میں بمپر ویکینسی، یکم جنوری سے دیں درخواست
NHM MP Recruitment 2022 کے لئے درخواست 30 جنوری تک دے پائیں گے۔
اس بھرتی کے لئے درخواست سیمس لمیٹیڈ کے ویب پورٹل www.sams.co.in کے ذریعے کی جاسکے گی۔ آن لائن درخواست کے لئے لنک یکم جنوری 2022 سے ایکٹیو کردی جائے گی۔ آف لائن درخواست کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کی جائے گی۔
NHM MP Recruitment 2022 :نیشنل ہیلتھ مشن، مدھیہ پردیش نے لیب ٹیکنیشین کی بمپر بھرتیاں نکالی ہیں۔ این ایچ ایم کے نوٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں لیب ٹیکنیشین کے 283 خالی عہدوں پر بھرتی ہوگی۔ نوٹس کے مطابق ایم پی این ایچ ایم لیب ٹیکنیشین بھرتی 2022 کے لئے درخواست یکم جنوری سے 30 جنوری تک ہوں گے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن، مدھیہ پردیش کے تحت کانٹریکٹ بیسس پر لیباریٹری ٹیکنیشین کے خالی عہدوں کے درخواست قبول کرتا ہے۔ یہ کانٹریکٹ 31 مارچ 2022 تک کے لئے ہوگا جسے آنے والے سالوں کے سالانہ ایکشن پلان میں منظور شدہ طور پر تجدید کی جا سکتی ہے۔
اس بھرتی کے لئے درخواست سیمس لمیٹیڈ کے ویب پورٹل www.sams.co.in کے ذریعے کی جاسکے گی۔ آن لائن درخواست کے لئے لنک یکم جنوری 2022 سے ایکٹیو کردی جائے گی۔ آف لائن درخواست کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کی جائے گی۔
لیب ٹیکنیشین بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت
لیب ٹیکنیشین عہدے کے لئے امیدواروں کے پاس میڈیکل لیباریٹری میں بیچلر ڈگری ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش پیرامیڈیکل کاونسل میں رجسٹریشن ضروری ہے۔
لیب ٹیکنیشین بھرتی کے لئے عمر کی حد
لیب ٹیکنیشین عہدے کے لئے امیدواروں کی عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، معذور اور خواتین کے لئے عمر کی حد میں زیادہ سے زیادہ 5 سال تک کی چھوٹ ملے گی۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔