جعلی کرنسی معاملے میں این آئی اے کی 6 مقامات پر چھاپے، داؤد ابراہیم سے کنیکشن کے ملے ثبوت

جعلی کرنسی معاملے میں این آئی اے کی 6 مقامات پر چھاپے، داؤد ابراہیم سے کنیکشن کے ملے ثبوت

جعلی کرنسی معاملے میں این آئی اے کی 6 مقامات پر چھاپے، داؤد ابراہیم سے کنیکشن کے ملے ثبوت

ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جعلی نوٹ کیس میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی اور مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں 6 سے زیادہ مقامات پر چھاپے ماری کی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور جعلی کرنسی بنانے والی مشینیں برآمد کی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ممبئی: ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جعلی نوٹ کیس میں بڑا انکشاف کیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی اور مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں 6 سے زیادہ مقامات پر چھاپے ماری کی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور جعلی کرنسی بنانے والی مشینیں برآمد کی ہیں۔ این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ہندوستان میں جعلی نوٹوں کا سارا کاروبار پاکستان سے چلا رہا ہے۔ سال 2021 میں مہاراشٹر پولس نے جعلی نوٹ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا تھا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ اس میں داؤد ابراہیم کا ہاتھ ہوسکتا ہے، اس لیے کیس کو این آئی اے کو منتقل کردیا گیا تھا۔

    [embed]https://twitter.com/NIA_India/status/1656590429209661443?s=20[/embed]

    جعلی نوٹوں کا پورا گروہ داؤد کا
    ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جمعرات کو ممبئی اور تھانے میں 6 سے زائد مقامات پر چھاپے ماری کی۔ یہ چھاپہ جعلی نوٹ چلانے والے گروہ پر کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے اس معاملے میں بڑا انکشاف کیا ہے، انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ملک بھر میں جعلی کرنسی کا کالا دھندہ چلانے میں ملوث ہے۔ 2021 میں مہاراشٹرا پولیس نے جعلی نوٹوں کے کاروبار میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا، جس میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو اس میں مفرور ڈان داؤد ابراہیم کے بالواسطہ ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد اس سال فروری میں پورا معاملہ این آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔ این آئی اے کو جانچ میں پتہ چلا کہ جعلی نوٹوں کے کاروبار میں داؤد ابراہیم کا سیدھا ہاتھ ہے۔

    ڈی آر ڈی او کے وہ کون سے سائنسدان ہیں جنہیں اے ٹی ایس نے پاکستان کو خفیہ معلومات دینے کے لیے پکڑا؟

    گولڈن ٹیمپل کے قریب تیسرے دھماکہ کے بعد پانچ گرفتار، ملزمین سے تفتیش جاری

    ایجنسی نے کیا بتایا؟
    چھاپے کے بعد این آئی اے نے جانچ میں بتایا کہ اس گینگ کا سیدھا تعلق ڈان داؤد ابراہیم سے ہے۔ واضح رہے کہ ڈی کمپنی میں جعلی نوٹوں کا سارا کالا کاروبار انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا چھوٹا بھائی انیس ابراہیم سنبھالتا ہے۔ یہ خود انیس ہی ہے جو پہلے جعلی نوٹ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں اپنے حواریوں کے ذریعے داخل کرتا ہے اور پھر ان جعلی نوٹوں کو ہندوستان کے بازاروں میں پہنچاتا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق بھارت میں جعلی نوٹوں کا ایک بڑا نیٹ ورک کام کرتا ہے جس کی کمان انڈر ورلڈ کے ہاتھ میں رہتی ہے۔

    2021 میں، این آئی اے نے تھانے میں چھاپوں میں گرفتار 2 ملزمین کے نشاندہی پر ممبئی اور تھانے میں چھاپے ماری کی تھی۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں آنے والے دنوں میں مزید بڑے انکشافات ہو سکتے ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: