உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Open School: دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان، رجسٹریشن یکم جنوری سے شروع

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذرائع نے کہا ہے کہ طلبا 11 سے 20 فروری کے درمیان 1500 روپے کی لیٹ فیس ادا کر کے اور یکم فروری سے 10 فروری کے درمیان 100 روپیے ادا کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔

    • Share this:
      نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (NIOS) نے بدھ کو کہا کہ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری کورسز کے لیے اگلا امتحان اپریل/مئی 2022 کے دوران منعقد ہونا ہے۔ امتحان کے نئے اور ناکام طلبا یکم جنوری سے 31 جنوری تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ امتحان کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

      امیدوار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کی سرکاری ویب سائٹ nios.ac.in پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

      ایسے طلبا جو اکتوبر/نومبر 2021 کے امتحان میں اندراج کیا یا اس میں شرکت کی، ان کے لیے رجسٹریشن ونڈو 16 جنوری سے 31 جنوری تک کھلی رہے گی۔

      نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذرائع نے کہا ہے کہ طلبا 11 سے 20 فروری کے درمیان 1500 روپے کی لیٹ فیس ادا کر کے اور یکم فروری سے 10 فروری کے درمیان 100 روپیے ادا کر کے درخواست دے سکتے ہیں۔

      اس سے قبل 21 دسمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ نے اعلان کیا تھا کہ ووکیشنل اور D.El.Ed کورسز کے تھیوری امتحانات 3 جنوری سے شروع ہوں گے۔ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا کے ایڈمٹ کارڈ 24 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری ویب سائٹ سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ایڈمٹ کارڈز ڈون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: