Education: کوروناکے پیش نظر اسکولزبند رکھنے کاکوئی جواز ہی نہیں، ورلڈ بینک ایجوکیشن ڈائریکٹرنے دیابڑابیان
نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔
ساویدرا نے واشنگٹن سے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کو بتایا کہ اسکول کھولنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ دونوں کو جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور اب اسکولوں کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
عالمی بینک (World Bank) کے گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر جمائم ساویدرا (Jaime Saavedra) کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے پیش نظر اسکولز کو بند رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے۔ اس کے برعکس اگر نئی لہریں آئیں تو تب اسکولز کو بند کرنا آخری حربہ ہونا چاہیے۔
ڈائریکٹر جمائم ساویدرا کی ٹیم تعلیم کے شعبے پر کورونا کے اثرات کا سراغ لگا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ عوامی پالیسی کے نقطہ نظر سے بچوں کو قطرے پلانے تک انتظار کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ اس کے پیچھے کوئی سائنس نہیں ہے۔
ساویدرا نے واشنگٹن سے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کو بتایا کہ اسکول کھولنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ دونوں کو جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور اب اسکولوں کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اگر کووڈ۔19 کی نئی لہریں آئیں تو اسکولوں کو بند کرنا آخری حربہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریستوران، بارز اور شاپنگ مالز کو کھلا رکھنے اور اسکولوں کو بند رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ورلڈ بینک کے مختلف اعداد و شمار کے مطابق اگر اسکول کھلے ہیں تو بچوں کے لیے صحت کے خطرات کم ہیں اور بند ہونے کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ سال 2020 کے دوران ہم جہالت کے سمندر میں گھوم رہے تھے۔ ہمیں تک معلوم نہیں تھا کہ وبائی مرض سے لڑنے کا بہترین طریقہ کیا ہے اور دنیا کے زیادہ تر ممالک کا فوری ردِ عمل یہ تھا کہ آئیے اسکول بند کر دیں۔ تب سے وقت گزر چکا ہے۔
سال 2020 اور 2021 کے آخر سے آنے والے شواہد ہیں اور کئی ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اسکول کھولے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنے میں کامیاب رہے ہیں کہ آیا اسکولوں کے کھلنے کا وائرس کی منتقلی میں کوئی اثر ہوا ہے اور نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔