اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گوگل کی پیرینٹ کمپنی الفابیٹ کرے گی گلوبل ورک فورس کے 6 فیصدی 12000ملازمین کو برخاست

    گوگل کی پیرینٹ کمپنی الفابیٹ کرے گی گلوبل ورک فورس کے 6 فیصدی 12000ملازمین کو برخاست

    گوگل کی پیرینٹ کمپنی الفابیٹ کرے گی گلوبل ورک فورس کے 6 فیصدی 12000ملازمین کو برخاست

    حالیہ دنوں میں، پوری دنیا میں کساد بازاری کے بادل چھانے کے بعد، بڑی ٹیک کمپنیاں برطرفی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ ملازمین کی ملازمتوں کا بحران ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      گوگل کی پیرینٹ کمپنی الفابیٹ پوری دنیا میں اپنے 12000 ملازمین کو برخاست کرنے جارہی ہے۔ گوگل کے سی ای او نے اسٹاک میمو میں بتایا ہے کہ کمپنی الفابیٹ 12000 لوگوں کو نکالنے جارہی ہے جو اس کے گلوبل ورک فورس کا 6 فیصد ہے۔ گوگل کے مطابق پوری دنیا میں اس برخاستگی سے گوگل کے ملازمین متاثر ہوں گے لیکن امریکہ میں گوگل کے ملازمین پر اس کا اثر فوراً پڑے گا۔ دو دن پہلے ہی مائیکروسافٹ نے بھی 10000 ملازمین کی چھنٹنی کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ٹکنالوجی سیکٹر کی کئی معروف کمپنیوں نے اپنے یہاں سے ملازمین کو برخاست کیا ہے۔

      گوگل کی جانبس ے ملازمین کی برخاستگی سے سبھی ٹیمیں متاثر ہوں گی جس میں ریکروٹمنٹ کے ساتھ کارپوریٹ فنکشن کے علاوہ انجینئرنگ اور پروڈکٹس ٹیم بھی شامل ہے۔ گوگل نے کہا کہ یہ برخاستگی عالمی سطح پر کی جارہی ہے اور امریکہ میں اس کا اثر فوراً دیکھنے کو ملے گا۔ گوگل میں برخاستگی کی وجہ اقتصادی غیر یقینی ہے لیکن بڑی بات یہ ہے کہ یہ ایسے وقت کی جارہی ہے جب کمپنیاں ٹکنالوجی کے لیول پر بڑے بڑے وعدے کررہی ہیں۔ جس میں گوگل اور مائیکروسافٹ سافٹ ویئر کے نئے شعبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جسے جنریٹیو آرٹیفیشل انٹلیجنس کے طور پر جانا جاتا ہے۔ الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے نوٹ میں کہا، میں اپنے مشن کی طاقت، ہمارے پروڈکٹ اور سروسز، آرٹیفیشل انٹلیجنس میں ہمارے شروعاتی سرمایہ کاری کی بدولت ہمارے سامنے بڑے مواقع کو لے کر پراعتماد ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      71ہزار نوجوانوں کو آج ملا روزگار، وزیر اعظم بولے: روزگار میلا ہماری اچھی حکمرانی کی پہچان

      یہ بھی پڑھیں:

      دراصل، حالیہ دنوں میں، پوری دنیا میں کساد بازاری کے بادل چھانے کے بعد، بڑی ٹیک کمپنیاں برطرفی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ ملازمین کی ملازمتوں کا بحران ہے۔ بگڑتے ہوئے عالمی منظرنامے کے پیش نظر امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے ایمزون اور میٹا نے بھی برخاستگی کر دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: