اب انتظار کی گھڑیاں ختم، جے پور لٹریری فیسٹیول کا 19 فروری سےہوگاآغاز! اردو میں کیاہوگا خاص؟

تصویر ٹوئٹر بشکریہ: @MargieSmithurst

تصویر ٹوئٹر بشکریہ: @MargieSmithurst

محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری گایتری راٹھور نے کہا کہ حکومت لوک ثقافت، ورثے اور روایات کے تحفظ میں مصروف ہے۔ ریاستی حکومت کی توجہ لوک فنکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jaipur, India
  • Share this:
    جے پور لیٹیریری فیسٹیول (Jaipur literary festival): ملک میں منعقد ہونے والے لیٹیریری فیسٹیول (ادبی میلوں) کی اپنی اپنی انفرادیت ہوتی ہے۔ کئی ادب دوست اس میں شرکت کرتے ہیں۔ ان سے جڑی باتیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان سب میں جے پور لیٹیریری فیسٹیول کا بات ہی کچھ اور ہے۔ راجستھان کے گلابی شہر کہلائے جانے والے شہر جے پور میں 19 فروری 2023 بروز اتوار سے دو روزہ ادبی میلہ کا آغاز ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے مصنفین اور ادبا و شعرا جمع ہوں گے۔

    وزیر سیاحت وشویندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک میں جے پور، جودھ پور، پشکر، دہلی، بھوپال اور لکھنؤ سمیت کئی شہر ایسے ہیں جو تاریخی ہیں۔ جے پور لیٹیریری فیسٹیول (Jaipur literary festival) کے دوران ایسے مصنفین شریک ہوں گے، جنہوں نے اپنے شہروں، وہاں کی تہذیب و ثقافت، تاریخ اور سیاسی و سماجی صورت حال پر کتابیں لکھی ہیں؛ یہ سب اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

    مذکورہ ادبی میلہ کے لیے ’شہرنامہ کہانی: اپنا شہروں‘ (Shahrnama Kahani: Apne Shehro) کا انعقاد پربھا کھیتان فاؤنڈیشن نے راجستھان کے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے کیا ہے۔ ملک میں جے پور، جودھ پور، پشکر، دہلی، بھوپال اور لکھنؤ سمیت کئی شہر ایسے ہیں؛ جو تاریخی ہیں۔ وزیر سیاحت وشویندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میلے کے دوران ایسے مصنفین شریک ہوں گے؛ جنہوں نے ایسے شہروں پر کتابیں لکھی ہیں، جو تاریخی ہیں، وہ اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی یادوں، کہانیوں، فن و ثقافت، خوراک، قدیم تاریخ اور قدیم عمارتوں کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ سنگھ نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں کے لوگ ایک دوسرے سے جڑیں گے اور کوئی بھی شہر انہیں ناواقف محسوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوک فنکاروں کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت سیاحت کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری گایتری راٹھور نے کہا کہ حکومت لوک ثقافت، ورثے اور روایات کے تحفظ میں مصروف ہے۔ ریاستی حکومت کی توجہ لوک فنکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ تازہ ترین بجٹ میں اس بات کو یقینی بنانے کا انتظام کیا گیا ہے کہ انہیں ایک کیلنڈر اور سال میں کم از کم 100 دن کا روزگار ملے۔

     
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: