உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    26 ستمبر کو جاری ہوں گے سی یو ای ٹی پی جی کے نتائج، یو جی سی کے صدر نے دی معلومات

    26 ستمبر کو جاری ہوں گے سی یو ای ٹی پی جی کے نتائج، یو جی سی کے صدر نے دی معلومات

    26 ستمبر کو جاری ہوں گے سی یو ای ٹی پی جی کے نتائج، یو جی سی کے صدر نے دی معلومات

    CUET PG Result: امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار 26 ستمبر یعنی کل شام 4 بجے اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔ CUET PG کا امتحان یکم ستمبر 2022 سے 12 ستمبر 2022 تک منعقد ہوا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Punjab | Haryana
    • Share this:
      CUET PG Result:نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی جانب سے سی یو ای ٹی-پی جی نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یو جی سی کے صدر ایم جگدیش کمار نے خود ہی نتائج کو جاری کرنے کی تاریخ اور وقت کی جانکاری دی ہے۔ جو بھی امیدوار مختلف یونیورستیوں میں داخلے کے لئے منعقدہ CUET PG امتحان میں شامل ہوئے تھے، وہ نتائج جاری ہونے کے بعد، اسے آفیشل ویب سائٹ cuet.nta.nic.in پر جا کر چیک کرسکتیں گے۔ آئیے جانتے ہیں مکمل تفصیل۔۔۔

      CUET PG Result:کب آئیں گے نتائج؟
      امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار 26 ستمبر یعنی کل شام 4 بجے اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔ CUET PG کا امتحان یکم ستمبر 2022 سے 12 ستمبر 2022 تک منعقد ہوا تھا۔ یہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (CBT) موڈ میں ملک بھر کے مختلف مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔ امتحان کی عبوری جوابی کلید 16 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔ امیدواروں کو جوابی کلید پر اعتراض کرنے کے لیے 18 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آل انڈیا ریڈیو ریکروٹمنٹ 2022: آل انڈیا ریڈیو میں کئی پوسٹوں پر بھرتیاں، جانیےمکمل تفصیلات

      یوپی میں 43 نئےگورنمنٹ انٹرکالجزکی عمارتیں مکمل تیار، تعلیمی سیشن 24-2023 کےتحت ہوگاآغاز

      یہ بھی پڑھیں:
      ماں پالتی تھی بکریاں،ٹیچر نے دی فیس،پڑھیںIAS Vishal Kumarکی کامیابی کی دلچسپ کہانی

      یوپی میں 43 نئےگورنمنٹ انٹرکالجزکی عمارتیں مکمل تیار، تعلیمی سیشن 24-2023 کےتحت ہوگاآغاز

      دہلی یونیورسٹی میں داخلہ بہت جلد انتظار ہوگا ختم، پہلی کٹ آف لسٹ  10 اکتوبر کو ہوگی جاری

      CUET PG Result: کیسے چیک کرپائیں گے نتائج؟

      • سب سے پہلے امیدوار سرکاری ویب سائٹ cuet.nta.nic.in پر جائیں۔

      • یہاں دکھائی دینے والے CUET PG کے نتائج سے متعلق لنک پر کلک کریں۔

      • اب آپ ایک نئے صفحہ پر آجائیں گے۔

      • یہاں مانگی جارہی معلومات درج کرکے سبمٹ کریں۔

      • اب نتیجہ آپ کے سامنے اسکرین پر ظاہر ہوگا۔

      • اسے چیک کریں، ڈاؤن لوڈ کریں اور مزید حوالہ کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: