غریب بچوں کو میڈیکل امتحان کی تیاری کرنے والے امیدوار کو مدد پہنچانے کی اپنی مہم کو پنکھ دینے کیلئے اڈیشہ کے چیریٹیبل گروپ نے کمر کس رکھی ہے۔ اس سال اس چیریٹیبل گروپ کے پڑھائے 19 بچوں نے نیٹ امتحان (NEET Exam 2020) میں انٹری پائی ہے۔ جمعے کو نیٹ کے نتائج (NEET Results 2020) جاری کر دئے گئے ۔ یہ بچے دہاڑی مزدور، سبزی بیچنے والے، ٹرک۔ڈرائیور اور اڈلی۔وڈا (idli vada sambar) بیچنے والوں کے بچے ہیں۔
یہ سارے بچے زندگی پروگرام کا حصہ ہیں جو کہ اجے بہادر سنگھ کے ایک این جی او کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ وہ خود بھی بھوک اور کمی کا شکار رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ خود کبھی ڈاکٹر نہیں بن پائے۔ اس پروگرام کے تحت پورے اڈیشہ سے متاثر بچوں کو منتخب کیا جاتا ہے اور انہیں بھوجن کے ساتھ فری (مفت) کوچنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ بھی نہ تو بھوک اور نہ ہی کورونا وائرس انہیں ڈاکٹر بننے سے روک پایا۔ زندگی فاؤنڈیشن کے 19 بچے نیٹ امتحان میں کامیاب پائے گئے۔
زندگی فاؤنڈیشن کے بچوں میں ایک ہے کھرودنی ساہو جو کہ انگل ضلع کی رہنے والی ہیں۔ کھرودنی کے والد ایک مزدور ہیں۔ کورونا وائرس وبا بحران کی وجہ سے ان کی نوکری چلی گئی اور کھرودنی بتاتی ہیں کہ میں بیمار ہو گئی۔ اس کے بعد ایمبولینس سے بھونیشور آئیں اور اجے سر کو ساری بات بتائی۔ انہوں نے مجھے ساری مدد پہنچائی۔ کھرودنی کو آل انڈیا 2594 رنک حاصل ہوئی ہے۔
وہیں ستیہ ساہو کے والد سائیکل پر رکھ کر سبزیاں بیچتے ہیں۔ ستیہ جیت کو 619 رینک حاصل ہوئی ہے۔ نویدیتا پانڈا کے والد کی پان کی دکان ہے۔ نویدیتا کو 591 رینک ملی ہے۔ اسمرتی رنجن سین پتی ایک ٹرک ڈرائیور کی بیٹی ہیں۔ نیٹ امتحان میں اسمرتی نے 59044 رینک حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اجے بہادر سنگھ نے یہ فاؤنڈیشن سال 2017 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ سب کام کرنے کے لئے کسی سے ڈونیشن نہیں لیتے ہیں ، بلکہ اپنے وسائل سے اس کا انتظام کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس میں اپنا بچپن دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے چائے بیچنا پڑا تھا۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے غریب گھرانوں کے بچوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں مفت میں کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔