உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف واٹرمینجمنٹ (ICAR-IIWM)میں سینئرریسرچ فیلوشپ کی پیشکش، جانیے تفصیلات

    تقرری کی نوعیت پر IIWM نے کہا ہے کہ ’’مقرر کردہ امیدوار کی خدمات پراجیکٹ/اسکیم کی میعاد ختم ہونے یا سلیکشن آفر میں بتائی گئی مدت کی تکمیل کے بعد، جو بھی پہلے ہو، خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

    تقرری کی نوعیت پر IIWM نے کہا ہے کہ ’’مقرر کردہ امیدوار کی خدمات پراجیکٹ/اسکیم کی میعاد ختم ہونے یا سلیکشن آفر میں بتائی گئی مدت کی تکمیل کے بعد، جو بھی پہلے ہو، خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف واٹر مینجمنٹ (IIWM) نے کہا ہے کہ ’’دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ جلد سے جلد پہل کریں اور اپنی تصدیق کے لیے اہلیت، عمر اور تجربے سے متعلق اصل سرٹیفکیٹس بھی ساتھ میں رکھیں۔

    • Share this:
      انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف واٹر مینجمنٹ (IIWM) سینئر ریسرچ فیلوشپ (SRF) اور نوجوان پیشہ ورانہ عہدوں کی پیشکش کے لیے 26 نومبر 2021 کو واک ان انٹرویو کرے گا۔ اس بھرتی مہم کے ذریعے کل 7 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ بھرتی آئی سی اے آر پروجیکٹ کے رہنما خطوط کے مطابق پروجیکٹ کے ساتھ کنٹریکٹ اور کو ٹرمینس ہوگی۔

      ملازمت کی تفصیلات:

      انڈین انسٹی ٹیوٹ آف واٹر مینجمنٹ (IIWM) نے کہا ہے کہ ’’دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تصدیق کے لیے اہلیت، عمر اور تجربے سے متعلق اصل سرٹیفکیٹس کے ساتھ واک اِن انٹرویو کی تاریخ پر ایک تصویر اور سرٹیفکیٹ کی خود تصدیق شدہ فوٹو کاپی ساتھ رکھیں۔ امیدواروں کو انٹرویو کی تاریخ کو صبح 10.00 بجے سے صبح 11.00 بجے کے درمیان سرٹیفکیٹس وغیرہ کی تصدیق کے لیے رپورٹ کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

      تقرری کی نوعیت پر IIWM نے کہا ہے کہ ’’مقرر کردہ امیدوار کی خدمات پراجیکٹ/اسکیم کی میعاد ختم ہونے یا سلیکشن آفر میں بتائی گئی مدت کی تکمیل کے بعد، جو بھی پہلے ہو، خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ امیدوار کو IIWM/ICAR میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

      ملازمت کی تفصیلات اس لنک پر ملاحظہ کیجیئے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: