اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریلائنس فاؤنڈیشن نے کیا اگلے 10 سالوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 50000 اسکالرشپس دینے کا اعلان

    ریلائنس فاؤنڈیشن نے کیا اگلے 10 سالوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 50000 اسکالرشپس دینے کا اعلان  (Image: Twitter)

    ریلائنس فاؤنڈیشن نے کیا اگلے 10 سالوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 50000 اسکالرشپس دینے کا اعلان (Image: Twitter)

    Dhirubhai Ambani's 90th Birth Anniversary : ریلائنس فاؤنڈیشن نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اگلے 10 سالوں کے دوران 50000 اسکالرشپس دے گا ۔ یہ اعلان ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے بانی - چیئرمین دھیرو بھائی امبانی کے 90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی د ہلی : ریلائنس فاؤنڈیشن نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ملک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اگلے 10 سالوں کے دوران 50000 اسکالرشپس دے گا ۔ یہ اعلان ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے بانی - چیئرمین دھیرو بھائی امبانی کے 90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا۔ فاؤنڈیشن نے کہا کہ تعلیمی سال 2022-23 کے لیے وہ 2 لاکھ روپے تک کے 5000 میرٹ – کم - مینز انڈر گریجویٹ اسکالرشپس اور 6 لاکھ روپے تک کے 100 میرٹ پر مبنی پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس دئے جائیں گے۔ یہ دونوں ہی تعلیم کی پوری مدت کے لئے دئے جائیں گے ۔ درخواستیں 14 فروری 2023 تک جمع کی جاسکتی ہیں ۔

      اس موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ میرے سسر دھیرو بھائی امبانی ہمارے نوجوانوں کی طاقت اور صلاحیت میں بڑا یقین رکھتے تھے۔ ان کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اگلے 10 سالوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کے ذریعے 50,000 اسکالرشپس کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ مکیش اور میں یقین رکھتے ہیں کہ صحیح مدد کے ساتھ یہ نسل علم، اختراع اور قیادت کے ذریعہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے سب سے شاندار اگلے چیپٹر کی اسکرپٹ لکھے گی۔

      ان اسکالرشپس کا مقصد طلبہ کو کامیاب پیشہ ور بنانا اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ نیز خود کو اور اپنی برادری کو اوپر اٹھانے کی طلبہ کی صلاحیت کو انلاک کرنا اور ہندوستان کی مستقبل کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا رول نبھانا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: مکیش امبانی کا  کمال، 20 سالوں میں 20 گُنا بڑھاریلائنس کا منافع، سرمایہ کار ہوئے مالا مال


      یہ بھی پڑھئے: رئیل می کا 10 پرو سیریز 5 جی سمارٹ فون لانچ،جیو کے اسٹینڈ الون 5جی نیٹ ورک کو کرے گا سپورٹ



      بتادیں کہ 15 لاکھ روپے سے کم گھریلو آمدنی والے طلبہ جو اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم کے پہلے سال میں اپنی پسند کے کسی بھی مضمون کے سلسلے میں داخلہ لے رہے ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ اس پروگرام کا مقصد لڑکیوں اور خصوصی طور پر معذور طلبہ کی درخواستوں کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہوگا ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: