ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

جے پور کے جامعۃ الہدایۃ میں نئے تعلیمی سال 22۔2021 کیلئے آن لائن داخلے جاری

مشہور و معروف دینی و عصری درسگاہ جامعۃ الہدایۃ، جے پور جو کہ اپنے امتیازی نصاب قدیم صالح و جدید نافع کا سنگم ہے، میں نئے تعلیمی سال 1442.23 مطابق 22.2021 کیلئے آن لائن داخلے جاری ہیں۔

  • Share this:
جے پور کے  جامعۃ الہدایۃ میں نئے تعلیمی سال 22۔2021 کیلئے آن لائن داخلے جاری
جامعۃ الہدایۃ

مشہور و معروف دینی و عصری درسگاہ جامعۃ الہدایۃ Jamia-Tul-Hidaya، جے پور Jaipur  جو کہ اپنے امتیازی نصاب قدیم صالح و جدید نافع کا سنگم ہے، میں نئے تعلیمی سال 1442.23 مطابق 22.2021 کیلئے آن لائن داخلے جاری ہیں۔  داخلے درجہ ششم تا عالمیت و افتا اور شعبہ حفظ و تجوید میں مطلوب ہیں۔

نیز فقہ اسلامی میں دلچسپی رکھنے والے فارغین مدارس کیلئے یک سالہ افتا کے کورس میں بھی داخلے مطلوب ہیں۔لہذا خواہشمند حضرات جامعة الہدایة کی Website پر جاکر Registration For Admission پر Click کرکے اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔



اعلانِ داخلہ برائے جدید طلبہ:

نئے تعلیمی سال ٢٢۔٢٠٢١ء مطابق ٤٣۔١٤٤٢ کیلیے آن لائن داخلے جاری ہیں۔ امسال جامعة الہدایة میں "یک سالہ افتاء کورس" کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔ لہذا خواہشمند حضرات جامعة الہدایة کی Website پر جاکر Registration For Admission پر Click کرکے اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ویب سائٹ: www.jameatulhidaya.org


نوٹ: داخلے درجہ ششم تا عالمیت، شعبہ افتاء و شعبہ حفظ و ناظرہ میں مطلوب ہیں۔

واضح ہو کہ یہ مدرسہ پورے ہندستان میں مشہور ہے۔ راجستھان، رام گڑھ روڈ، جے پور دہلی روڈ پر واقع ہے۔ اس مدرسے میں غریب بچوں کو تعلیم دینے کیلئے مکمل انتظام ہیں۔

جامعۃ الہدایۃ Jamia-Tul-Hidaya  نے مدارس کی عوامی تصویر کو مکمل طور پر خارج کردیا ہے۔ جے پور ریلوے اسٹیشن سے 10 کلومیٹر دور رام گڑھ کے قریب واقع یہ مدرسہ جدید مدرسوں کے زمرے میں آتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 26, 2021 07:13 PM IST