اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مانو میں اردو میڈیم اساتذہ کے لئے ای لرننگ پر آن لائن ورکشاپ

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ای لرننگ کے وسائل اور مسائل سے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کو روشناس کرانے کی غرض سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکزِ پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 6 روزہ آن لائن ورکشاپ کا 13 تا 18 جولائی 2020 اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      حیدرآباد۔ کووڈ۔ 19 کے تناظر میں ای لرننگ کی ضرورت اور افادیت میں برق رفتاری سے اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا ای لرننگ کے وسائل اور مسائل سے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم کو روشناس کرانے کی غرض سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکزِ پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے زیرِ اہتمام 6 روزہ آن لائن ورکشاپ کا 13 تا 18 جولائی 2020 اہتمام کیا جا رہا ہے۔

      پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب سی پی ڈی یو ایم ٹی اپنے قیام سے اساتذہ اُردو تعلیم کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لاتا رہا ہے۔ 2006 سے اب تک تین ہزار سے زائد اساتذہ اِن پروگراموں سے استفادہ کر چکے ہیں۔

      خواہشمند اساتذہ سے التماس کیا گیا ہے کہ وہ https://forms.gle/ocWcgZSNXrYRRnFw8 لنک پر رجسٹریشن فارم پُر کریں۔ اس چھ روزہ آن لائن ورکشاپ کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے۔ لنک https://t.me/joinchat/PUKMlx27H9YufFTebiah5w کے ذریعے ٹیلیگرام گروپ میں شامل ہوکر ورکشاپ سے متعلق مواد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ 13 تا 18 جولائی 2020 ہر دن لائیو سیشن زوم یا گوگل میٹ اور یوٹیوب لائیو کے ذریعے صبح 11بجے تا دو پہر ایک بجے ہوگا۔ سبھی سیشنز میں شرکت ضروری رہے گی۔ چھ دنوں میں کل پانچ عملی کام دئیے جائیں گے جن میں سے کوئی تین کام مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

      ورکشاپ کے اختتام پر شرکاءکی رائے جاننے کے لیے فیڈبیک فارم دیا جائے گا۔ جسے پُر کرنے پر شرکاءکو ای سرٹیفکیٹ (صداقت نامہ) بہ ذریعہ ای میل دیا جائے گا۔ تفصیلات کے لیے جناب مصباح انظر، اسسٹنٹ پروفیسر سے موبائل نمبر 9948412484 یا ڈاکٹر محمد اکبر اعظمی، اسسٹنٹ پروفیسر سے 8373984391 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: