Bihar Board Class 12th Result 2021 : آج جاری ہوں گے بارہویں جماعت کے نتائج ، جانئے کیسے کرسکتے ہیں چیک
Bihar Board 12th Result 2021 : بہار بورڈ سال 2020 کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں سب سے پہلے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا ریکارڈ بنائے گا ۔ گزشتہ سال کورونا قہر کی وجہ سے لاک ڈاون کے باوجود بورڈ نے 24 مارچ کو نتائج جاری کردئے تھے
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 26, 2021 09:10 AM IST

فائل فوٹو ۔
پٹنہ : بہار بورڈ کے بارہویں کے امتحانات کے نتائج جمعہ کو شام تین بجے جاری کئے جائیں گے ۔ بہار کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نتائج جاری کریں گے ۔ نتائج جاری کرنے کا پروگرام پٹنہ میں سنہا لائبریری روڈ پر واقع بہار اسکول ایگزامنیشن کمیٹی کے آڈیٹوریم میں منقعد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بہار بورڈ کے صدر آنند کشور اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی موجود رہیں گے ۔
نتائج جاری ہونے کے بعد طلبہ اپنے نتائج بہار بورڈ کی ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in اور biharboardonline.com کے ساتھ onlinebseb.in پر چیک کرسکتے ہیں ۔ بورڈ نے نتائج جاری کرنے کو لے کر سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ بہار بورڈ کے بارہویں کے امتحانات کیلئے اس مرتبہ 13.5 لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا ۔
بہار بورڈ سال 2020 کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں سب سے پہلے بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا ریکارڈ بنائے گا ۔ گزشتہ سال کورونا قہر کی وجہ سے لاک ڈاون کے باوجود بورڈ نے 24 مارچ کو نتائج جاری کردئے تھے ۔ ملک کے دیگر تعلیمی بورڈ کورونا وبا کی وجہ سے بورڈ امتحانات تاخیر سے منعقد کررہے ہیں ۔ کئی بورڈ میں امتحانات ابھی تک شروع بھی نہیں ہوئے ہیں ۔
بتادیں کہ بہار بورڈ کی 10 ویں کی کاپیاں بھی جلد سے جلد چیک کرکے اپریل کے پہلے ہفتہ تک نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔