உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قومی شماریاتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ PLFSکے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور ستمبر کے درمیان بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد رہی

    قومی شماریاتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ PLFSکے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور ستمبر کے درمیان بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد رہی

    قومی شماریاتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ PLFSکے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور ستمبر کے درمیان بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد رہی

    15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کی بے روزگاری شرح شہری علاقوں میں جولائی-ستمبر کے دوران گھٹ کر 6.6 فیصد رہی ہے، جو ایک سال پہلے اسی مدت میں 9.3 فیصد تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      جولائی سے ستمبر 2022 کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 7.2 فیصد رہی ہے۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) نے جمعرات کو بتایا کہ پچھلے سال یکساں مدت میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 9.8 فیصد تھی۔ بے روزگاری شرح ملک کے مجموعی لیبر فورس میں بے روزگار افراد کے تناسب کو ظاہر کرتی ہے۔ کورونا سے متعلق پابدنیوں کی وجہ سے جولائی-ستمبر 2021 میں بے روزگاری شرح زیادہ تھی۔

      بے روزگاری شرح میں آئی کمی
      این ایس او نے تازہ ڈیٹا متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کی بنیاد پر جاری کیا ہے۔ این ایس او نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد ہورہی مسلسل اقتصادی ریکوری کی وجہ سے لیبر فورس شراکت داری کا تناسب بڑھا ہے، جس سے گزشتہ سہ ماہی میں بے روزگاری شرح میں کمی آئی ہے۔

      7.6 فیصد رہی 15 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے درمیان بے روزگاری شرح
      16ویں پی ایل ایف ایس کے مطابق، اپریل-جون 2022 کے دوران شہری علاقوں میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے درمیان بے روزگاری کی شرح 7.6 فیصد رہی ہے۔ جولائی-ستمبر 2022 کے دوران شہری علاقوں میں اس عمر والی خواتین کے درمیان بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 9.4 فیصد رہی ہے، جو ایک سال پہلے اسی مدت میں 11.6 فیصد تھی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ڈاکٹر مریم عفیفہ انصاری بنی ہندوستان کی پہلی مسلم نیورو سرجن! یہ ہے کامیابی کا سفر، جانیے

      یہ بھی پڑھیں:
      مسلم لڑکی نےبھگوت گیتاکاکیااردومیں ترجمہ، بھگوت گیتا اورقرآن کےدرمیان مماثلت پرکتاب....!

      2017 سے جاری کیے جاتے ہیں بے روزگاری شرح کے اعدادوشمار
      15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کی بے روزگاری شرح شہری علاقوں میں جولائی-ستمبر کے دوران گھٹ کر 6.6 فیصد رہی ہے، جو ایک سال پہلے اسی مدت میں 9.3 فیصد تھی۔ این ایس او نے اپریل 2017 میں پی ایل ایف ایس لانچ کیا تھا۔ تب سے اب تک سہ ماہی بنیاد پر بے روزگاری شرح کے اعدادوشمار جاری کیے جاتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: