ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

نوجوان young writers کو تربیت دے گی حکومت، ملے گی 3 لاکھ اسکالر شپ، ایسے دیں درخواست

ملک کی وزارت تعلیم (Education Ministry) کے تحت محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوجوان رائٹرس کی تربیت کے لئے یووا پردھان منتری اسکیم (YUVA: Prime Minister’s Scheme) شروع کی ہے۔ ی

  • Share this:
نوجوان young writers کو تربیت دے گی حکومت، ملے گی 3 لاکھ اسکالر شپ، ایسے دیں درخواست
ملک کی وزارت تعلیم (Education Ministry) کے تحت محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوجوان رائٹرس کی تربیت کے لئے یووا پردھان منتری اسکیم (YUVA: Prime Minister’s Scheme) شروع کی ہے۔ ی

نئی دہلی. ملک کی وزارت تعلیم (Education Ministry) کے تحت محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوجوان رائٹرس کی تربیت کے لئے یووا پردھان منتری اسکیم (YUVA: Prime Minister’s Scheme) شروع کی ہے۔ یہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے مصنف تیس سال سے کم عمر والوں کو تربیت دینے کیلئے ایک writer counseling program ہے جس سے پڑھنے ، لکھنے اور تتابی ثقافت کو فروغ دیا جا سکےعالمی سطح پر ہندوستان اور ہندوستانی تحریر کو ظاہر کیا جا سکے۔


یووا (نوجوان ، آئندہ اور ورسٹائل مصنفین) کی شروعات نو جوان مصنفوں کو ہندستان کی آزادی کی جدوجہد کے بارے میں لکھنے کی ترغیب دینے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ 31 جنوری 2021 کو من کی بات کے دوران ، وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوان نسل سے مجاہد آزادی ، آزادی سے متعلق واقعات ، آزادی کی جدوجہد کے دوران بہادری کی داستانوں کے بارے میں اپنے اپنے شعبوں میں لکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر مجاہدین آزادی کے ہیروز کو بہترین خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر ہوگا۔


وزیر اعظم نے کہا ، "اس سے سوچنے والے رہنماؤں کی ایک جماعت بھی تشکیل دی جائے گی جو مستقبل کی سمت دے کرے گا۔" یوا بھارت 75 منصوبے (آزاد ی کا امرت مہوتسو) کا ایک حصہ ہے۔ منصوبہ یہ ہے کہ فراموش ہیروز ، مجاہدین آزادی ، نامعلوم اور بھولے مقامات اور قومی تحریک میں ان کے کردار اور دیگر موضوعات پر لکھنے والوں کی نوجوان نسل کے نظریات کو ایک جدید اور تخلیقی انداز میں منظرعام پر لایا جائے۔ اس طرح یہ اسکیم ان رائٹرس کی ایک دھارا کو فروغ دینے میں معاون ہوگی جو ہندوستانی ورثہ ، ثقافت اور علم کے نظام کو فروغ دینے کے لئے مضامین کے مختلف پہلوؤں پر لکھ سکتے ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 08, 2021 07:58 PM IST