71ہزار نوجوانوں کو آج ملی نوکری کی سوغات، وزیر اعظم نریندر مودی بولے: روزگار میلا ہماری اچھی حکمرانی کی پہچان
PM Narendra Modi Speech At Rozgar Mela: اس دوران روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ روزگار میلہ ہماری اچھی حکمرانی (good governance) کی پہچان بن گیا ہے اور یہ ہمارے وعدوں کو پورا کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔
PM Narendra Modi Speech At Rozgar Mela: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے 10 لاکھ اہلکاروں کے لیے بھرتی مہم 'روزگار میلہ' کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں تقریباً 71 ہزار نو تعینات ملازمین کو تقرری کے خطوط سونپے۔ اس دوران روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ روزگار میلہ ہماری اچھی حکمرانی (good governance) کی پہچان بن گیا ہے اور یہ ہمارے وعدوں کو پورا کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں روزگار میلے میں پی ایم مودی کے خطاب کی خاص باتیں۔
روزگار میلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر: پی ایم مودی نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی وجہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے میں 100 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری روزگار کے بے پناہ مواقع کے دروازے کھول رہی ہے۔ تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے، ہندوستان میں روزگار اور سیلف ایمپلائمنٹ کے مواقع مسلسل بن رہے ہیں۔ جب ترقی تیزی سے ہونے لگتی ہے تو self employment کے مواقع بے شمار مقدار میں بڑھنے لگتے ہیں۔ آج سیلف ایمپلائمنٹ self employment کا شعبہ بہت ترقی کر رہا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ بزنس کی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ کنزیومر از آلویز رائٹ consumer is always right۔ اسی طرح، حکمرانی میں ہمارا منتر ہونا چاہئے کہ itizen is Always Right۔ وہیں پی ایم مودی نے مزید کہا کہ شفاف طریقے سے بھرتی اور ترقی نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرتی ہے۔ یہ شفافیت انہیں بہتر طریقے سے مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے۔ ہماری حکومت اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔