உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سول ڈفینس اور ریلوے میں ہیں سب سے زیادہ Vacancy، گروپ C کے7.5 لاکھ سے زیادہ آسامیوں پر ہوں گی بھرتیاں

    government has announced to recruit 10 lakh posts: آئیے بتاتے ہیں کہ سرکاری ملازمتوں میں کتنی آسامیاں منظور ہیں اور کس محکمے میں کتنی آسامیاں بھرتی کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ کس گروپ کے لیے کتنی پوسٹوں پر بھرتی ہونی ہے۔

    • Share this:
      government has announced to recruit 10 lakh posts: نوکریوں کی تلاش کر رہے لوگوں people looking for jobs کو وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشخبری سنائی ہے۔ مرکزی حکومت نے اگلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ آسامیوں پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتیاں مرکزی حکومت کے مختلف محکموں اور وزارتوں میں کی جائیں گی۔ پی ایم مودی نے ان بھرتیوں کو مشن موڈ میں کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ میں بتایا تھا کہ 1 مارچ 2020 تک مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 8.72 لاکھ عہدے خالی تھے۔ آئیے بتاتے ہیں کہ سرکاری ملازمتوں میں کتنی آسامیاں منظور ہیں اور کس محکمے میں کتنی آسامیاں بھرتی کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ کس گروپ کے لیے کتنی پوسٹوں پر بھرتی ہونی ہے۔

      وزیر مملکت برائے پرسنل جتیندر سنگھ نے اس سال فروری-مارچ میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ یکم مارچ 2020 تک مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 8,72,243 عہدے خالی تھے۔ یکم مارچ 2019 کو آسامیوں کی تعداد 9,10,153 تھی۔ اس سے پہلے یکم مارچ 2018 تک 6,83,823 آسامیاں خالی تھیں۔ تین بڑی ایجنسیوں SSC، UPSC اور RRB نے 2018-19 اور 2020-21 کے دوران 2,65,468 بھرتیاں کی ہیں۔

      ریلوے میں 2.3 لاکھ عہدوں کو بھرتیوں کا انتظار
      مرکزی حکومت نے 40 لاکھ سے زیادہ اسامیاں منظور کی ہیں، لیکن ملازمین کی تعداد 32 لاکھ سے کم ہی ہے۔ برسوں سے ان خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ س سے زیادہ تر آسامیاں بڑی وزارتوں اور محکموں جیسے پوسٹس، ڈیفنس (سول)، ریلوے اور ریونیو میں ہیں۔ نیوز 18 کے مطابق، ریلوے میں تقریباً 15 لاکھ منظور شدہ عہدے ہیں، جبکہ ریلوے وزارت میں تقریباً 2.3 لاکھ عہدے خالی ہیں۔

      LPG Cylinder: اب مفت میں ملیں گے 3 گیس سلینڈر، انتخابات سے پہلے کیا گیا تھا وعدہ

      سول ڈیفنس میں 2.5 آسامیاں خالی!
      اسی طرح محکمہ دفاع (سول) میں تقریباً 6.33 لاکھ ملازمین کی منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں تقریباً 2.5 لاکھ آسامیاں ہیں۔ محکمہ ڈاک میں منظور شدہ اسامیوں کی کل تعداد 2.67 لاکھ ہے جبکہ تقریباً 90,000 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اسی طرح محکمہ ریونیو میں 1.78 لاکھ ملازمین کے لیے منظور شدہ آسامیاں ہیں، جن میں سے تقریباً 74000 اسامیوں کے بھرنے کا انتظار ہے۔ وزارت داخلہ میں منظور شدہ 10.8 لاکھ آسامیوں کے مقابلے تقریباً 1.3 لاکھ عہدے خالی ہیں۔

      مہنگائی اب نہیں بڑھے گی! SBIکی رپورٹ میں دعویٰ، RBIاگلی دو میٹنگوں میں لے سکتا ہےبڑا فیصلہ

       

      ایک نظر میں دیکھیں، کہاں کتنی پوسٹیں خالی ہیں۔
      سول ڈیفنس - 2.47 لاکھ
      ریلوے - 2.37 لاکھ
      وزارت داخلہ - 1.28 لاکھ
      محکمہ ڈاک - 90,050
      ریونیو ڈیپارٹمنٹ – 74,000
      آڈٹ، اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ – 28,237
      Published by:Sana Naeem
      First published: