ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

Pariksha Pe Charcha 2021:وزیراعظم مودی آج ’پریکشا پے چرچہ‘ پروگرام میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے کریں گے خطاب

منگل کو مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکڑیال نشاک (Union Education Minister Ramesh Pokhriyal Nishank) نے کہا کہ لاکھوں طلبہ براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے رابطہ کریں گے اور ان سے امتحانات کے دباؤ کو کم کرنے کے بارے میں سوالات پوچھیں گے۔

  • Share this:
Pariksha Pe Charcha 2021:وزیراعظم مودی آج ’پریکشا پے چرچہ‘ پروگرام میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے کریں گے خطاب
’پرکشا پہ چرچہ2021‘ پوری طرح آن لائن منعقد کیاجارہاہے

وزیراعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi ) بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’پریکشا پے چرچہ ‘2021 (Pariksha Pe Charcha 2021) کے دوران طلبہ، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے۔پریشا پی چرچہ 2021 آج شام 7 بجے منعقد ہوگا اور عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19 pandemic) کی وجہ سے لاگو پابندیوں کے تحت ورچوئل انداز میں ہوگا۔


گذشتہ پانچ اپریل کو وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’ایک نیا فارمیٹ، مضامین کی ایک وسیع رینج پر کئی دلچسپ سوالات اور ہمارے بہادر ایکسیم ورئیرز #ExamWarriors، والدین اور اساتذہ سے یادگار 7؍اپریل کو ’پریکشا پے چرچہ ‘2021 کے تحت گفتگو کروں گا۔ پت پی سی۔2021 دیکھیں‘۔



وزیر اعظم کے اس طرح پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کے دوران مودی طلبہ کے سوالوں کے جواب دیں گے اور ان کے ساتھ بات چیت کریں گے کہ وہ امتحان کے تناؤ کو کس طرح شکست دے سکتے ہیں۔

منگل کو مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکڑیال نشاک (Union Education Minister Ramesh Pokhriyal Nishank) نے کہا کہ لاکھوں طلبہ براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے رابطہ کریں گے اور ان سے امتحانات کے دباؤ کو کم کرنے کے بارے میں سوالات پوچھیں گے۔اے این آئی سے بات کرتے ہوئے پوکھریال نے کہا کہ ’پریکشا پے چرچہ ‘2021 کے مقابلہ جات میں تقریبا 14 لاکھ شرکاء نے اپنا اندراج کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ تخلیقی تحریری مقابلے میں 10.5 لاکھ طلبہ، 2.6 لاکھ اساتذہ اور 92,000 والدین نے جوش و جذبے سے حصہ لیا ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے 60 فیصد سے زیادہ طلبہ نویں اور دسویں جماعت کے ہیں۔پہلی بار 81 غیر ممالک کے طلبہ نے ’پریکشا پے چرچہ ‘2021 تخلیقی تحریری مقابلہ میں حصہ لیا۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پریکشا پے چرچہ دنیا کا ایک انوکھا پروگرام ہے جہاں ملک کے وزیراعظم ایک وقت میں کروڑوں طلبہ سے براہ راست جڑئیں گے۔علامتی تصویر

پوکھریال نے کہا ہے کہ ’یہ دنیا کی پہلی بڑی مثال ہے کہ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کروڑوں طلبہ ، والدین اور اساتذہ سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ امتحان زندگی کے ہر قدم پر ہوتا ہے لیکن جب امتحان اور وہ بھی بورڈ کا امتحان ہو تو ذرہ سی تشویش ہوتی ہی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ذہن میں آتا ہے کہ کوئی اس تناؤ سے کیسے نجات پا سکتا ہے اور تناؤ سے پاک امتحان کیسے دے سکتا ہے۔ تمام طلبہ اور والدین ہمیشہ وزیر اعظم کی شاندار رہنمائی کو یاد رکھیں گے‘۔پوکھریال نے مزید کہا کہ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم کے اس متاثر کن پروگرام میں ملک کے کروڑوں طلبہ ، اساتذہ اور والدین کو مدعو کیا ہیں اور امتحان کے تناؤ پر تبادلہ خیال کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’بدھ کے روز شام سات بجے سوئم پربھا کے 32 چینلز جن میں دوردرشن اور حکومت کے مختلف پلیٹ فارم شامل ہیں، پروگرام کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کریں گے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 07, 2021 09:26 AM IST