’’پی ایم مودی کے 34 منتر طلبہ کو امتحانی تناؤ پر قابو پانے میں کریں گے مدد‘‘ کتاب Exam Warriors اردو میں بھی دستیاب
یہ کتاب کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔
جموں و کشمیر بھر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس کتاب میں وزیر اعظم کے ذریعہ دیے گئے 34 منتر صرف پڑھنے اور یاد کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ ہم سب کو ان کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (Manoj Sinha) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’’Exam Warriors‘‘ کا ہندی، اردو اور انگریزی زبانوں میں ترجمہ کا رسم اجرا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اساتذہ اور والدین کے لیے وزیر اعظم کے 34 منتر امتحان کے دباؤ کو شکست دینے میں ان کی مدد کریں گے۔
سنہا نے کہا کہ شاندار اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب "Exam Warriors" میں وزیر اعظم نے امتحانات کے لیے ایک تازگی بخش انداز کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں ہر کسی سے امتحان کو ایک تہوار کی طرح جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تاکید کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر بھر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس کتاب میں وزیر اعظم کے ذریعہ دیے گئے 34 منتر صرف پڑھنے اور یاد کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ ہم سب کو ان کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ امتحان تناؤ کا نہیں جشن کا موقع بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے وزیر اعظم کے 34 منتر امتحانی تناؤ کو شکست دیں گے اور بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امتحانی جنگجوؤں کو پریشانی اور تناؤ سے نمٹنے میں مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسکولی تعلیم محکمہ کے بہت سے پیش رفت کے اقدامات کے ساتھ درست سمت میں جا رہی ہے جیسے ڈراپ آؤٹ ریشو کو کم کرنا اور انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ مقصد ہے۔
موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مکمل طور پر لاگو کریں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔