ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

CBSE 12th Exam : وزیر اعظم نریندر مودی آج شام کریں گے 12ویں کے امتحان پر اہم میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی مین آج شام کو بارویں کے بورڈ امتحانات کو لیکر ایک ایم میٹنگ ہو سکتی ہے۔

  • Share this:
CBSE 12th Exam : وزیر اعظم نریندر مودی آج شام کریں گے 12ویں کے امتحان پر اہم میٹنگ
وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی مین آج شام کو بارویں کے بورڈ امتحانات کو لیکر ایک ایم میٹنگ ہو سکتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی مین آج شام کو بارویں کے بورڈ امتحانات کو لیکر ایک ایم میٹنگ ہو  سکتی ہے۔ اس میٹنگ میں پی ایم مودی کو امتحان کے ان سبھی متبادل کی جانکاری دی جایے گی جن پر گزشتہ دنوں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں مختلف ریاستوں اور اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


اس ورچوئل میٹنگ میں ، وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک ، وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور خواتین اور اسمرتی ایرانی کے علاوہ تمام ریاستوں کے وزیر تعلیم اور تعلیم سکریٹریوں نے شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں  وزیر تعلیم نشانک نے ریاستوں پر زور دیا تھا کہ وہ 25 مئی تک اپنی تجاویز دیں۔


اروند  کیجریوال نے کی اپیل 


ادھر دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بچے اور والدین بارہویں کے امتحان کو لے کر بہت فکر مند ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ بغیر ویکسین کے ، بارہویں کا امتحان نہ ہو۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ بارہویں کا امتحان رد کیا جائے۔ گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کا جائزہ لیا جائے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 01, 2021 05:05 PM IST